hadith book logo

Al Tahawi: Hadith 6848

.

الطحاوي

6848
Al Tahawi
۶۸۴۵ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خُزَیْمَۃَ قَالَ : ثَنَا حَجَّاجٌ ، قَالَ : ثَنَا أَبُوْ عَوَانَۃَ ، عَنْ سُلَیْمَانَ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِیْ صَالِحٍ ، عَنْ أَبِیْ ھُرَیْرَۃَ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لَأَنْ یَمْتَلِئَ جَوْفُ أَحَدِکُمْ قَیْحًا ، خَیْرٌ لَہٗ مِنْ أَنْ یَمْتَلِئَ شِعْرًا۔قَالَ أَبُوْ جَعْفَرٍ : فَکَرِہَ قَوْمٌ رِوَایَۃَ الشِّعْرِ ، وَاحْتَجُّوْا فِیْ ذٰلِکَ بِہٰذِہِ الْآثَارِ .وَخَالَفَہُمْ فِیْ ذٰلِکَ آخَرُوْنَ ، فَقَالُوْا : لَا بَأْسَ بِرِوَایَۃِ الشِّعْرِ ، الَّذِیْ لَا قَذَعَ فِیْہِ .وَقَالُوْا : ہٰذَا الَّذِیْ رُوِیَ عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، اِنَّمَا ہُوَ عَلَی خَاص مِنِ الشِّعْرِ .فَذَکَرُوْا فِیْ ذٰلِکَ۔
٦٨٤٥: ابو صالح نے حضرت ابوہریرہ (رض) سے روایت کی ہے کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کسی کا پیٹ اگر پیپ سے بھرا ہو یہ اس کے لیے اس سے بہتر ہے کہ وہ شعر سے بھرا ہو۔ امام طحاوی (رح) کہتے ہیں : شعروں کو نقل کرنا بعض لوگوں نے مکروہ قرار دیا اور انھوں نے ان روایات سے استدلال کیا۔ فریق ثانی کا مؤقف ہے کہ شعر نقل کرنے میں کوئی حرج نہیں جس میں فحش گفتگو نہ ہو۔ فریق اوّل کا کہنا ہے کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے مروی روایات میں وہ خاص قسم کے اشعار ہیں جو فحش گوئی وغیرہ پر مشتمل ہوں۔ جیسا ان روایات سے معلوم ہوتا ہے۔