۶۸۴۶: مَا حَدَّثَنَا یُوْنُسُ قَالَ : ثَنَا ابْنُ وَہْبٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنِیْ اِسْمَاعِیْلُ بْنُ عَیَّاشٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ السَّائِبِ، عَنْ أَبِیْ صَالِحٍ قَالَ ، قِیْلَ لِعَائِشَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا : اِنَّ أَبَا ہُرَیْرَۃَ یَقُوْلُ لَأَنْ یَمْتَلِئَ جَوْفُ أَحَدِکُمْ قَیْحًا ، خَیْرٌ لَہٗ مِنْ أَنْ یَمْتَلِئَ شِعْرًا۔فَقَالَتْ عَائِشَۃُ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا یَرْحَمُ اللّٰہُ أَبَا ہُرَیْرَۃَ، حَفِظَ أَوَّلَ الْحَدِیْثِ، وَلَمْ یَحْفَظْ آخِرَہٗ، اِنَّ الْمُشْرِکِیْنَ کَانُوْا یَہْجُوْنَ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: لَأَنْ یَمْتَلِئَ جَوْفُ أَحَدِکُمْ قَیْحًا ، خَیْرٌ لَہٗ مِنْ أَنْ یَمْتَلِئَ شِعْرًا ، مِنْ مُہَاجَاۃِ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ۔
٦٨٤٦: ابو صالح کہتے ہیں کہ حضرت عائشہ (رض) سے پوچھا گیا کہ حضرت ابوہریرہ (رض) کہتے ہیں ” لان یمتلی جوف احدکم “ الحدیث۔ تو حضرت عائشہ (رض) نے فرمایا اللہ تعالیٰ ابوہریرہ (رض) پر رحمت فرمائے انھوں نے حدیث کا ابتدائی حصہ محفوظ کیا اور پچھلا حصہ یاد نہ کیا۔ مشرکین جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ہجو کرتے تھے تو آپ نے فرمایا : ” لان یمتلی جوف احدکم۔۔۔“ کہ اگر کسی کا پیٹ پیپ سے بھرا ہو تو وہ اس کے لیے اس سے بہتر ہے کہ وہ شعر سے بھرا ہو۔ یعنی وہ شعر جو جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ہجو پر مشتمل ہوں۔