۶۸۵۱ : حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ قَالَ : ثَنَا یَحْیٰی بْنُ مَعِینٍ قَالَ : ثَنَا عَبْدَۃُ .بْنُ .سُلَیْمَانَ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ ، عَنْ أَبِیْہَ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا قَالَتْ : اسْتَأْذَنَ حَسَّانٌ ، النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِیْ ھِجَائِ الْمُشْرِکِیْنَ .قَالَ فَکَیْفَ بِنَسَبِیْ فِیْہِمْ قَالَ : أَسُلُّکَ مِنْہُمْ کَمَا تُسَلُّ الشَّعْرَۃُ مِنَ الْعَجِیْنِ۔
٦٨٥١: عروہ نے حضرت عائشہ (رض) سے روایت کی ہے کہ حسان (رض) نے مشرکین کی ہجو کے لیے جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اجازت طلب کی تو آپ نے فرمایا۔ تم کیسے کرو گے جبکہ میرا نسب بھی ان میں ہے ؟ تو انھوں نے عرض کیا میں آپ کو ان سے اس طرح الگ کرلوں گا جس طرح بال آٹے سے الگ کرلیا جاتا ہے۔ (یعنی میری ہجو کا اثر آپ تک ذرہ بھر نہ پہنچے گا اور وہ اس کی لپیٹ سے نہ بچ سکیں گے)