hadith book logo

Al Tahawi: Hadith 6891

.

الطحاوي

6891
Al Tahawi
۶۸۸۸ : مَا حَدَّثَنَا ابْنُ مَرْزُوْقٍ ، قَالَ : ثَنَا سَعِیْدُ بْنُ عَامِرٍ ، وَوَہْبُ بْنُ جَرِیْرٍ ، قَالَا : ثَنَا شُعْبَۃُ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ بْنِ أَبِیْ لَیْلَی ، عَنْ أَخِیْہٖ، عَنْ أَبِیْھَاعَبْدِ الرَّحْمٰنِ بْنِ أَبِیْ لَیْلٰی، عَنْ أَبِیْ أَیُّوْبَ الْأَنْصَارِیِّ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ اِذَا عَطَسَ أَحَدُکُمْ ، فَلْیَقُلِ الْحَمْدُ لِلّٰہِ وَلْیَقُلْ لَہٗ أَخُوْھُ أَوْ صَاحِبُہُ یَرْحَمُک اللّٰہُ وَلْیَقُلْ یَہْدِیْکُمُ اللّٰہُ وَیُصْلِحُ بَالَکُمْ۔
٦٨٨٨: عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ نے حضرت ابو ایوب انصاری (رض) سے نقل کیا ہے کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا جب تم میں سے کسی کو چھینک آئے تو وہ الحمد للہ کہے اور اس کا بھائی یا ساتھی یرحمک اللہ کہے اور وہ اس کے جواب میں ” یہدیکم اللہ ویصلح بالکم “ کہے۔
تخریج : بخاری فی الادب باب ١٢٦‘ ترمذی فی الادب باب ٣‘ ابن ماجہ فی الادب باب ٢٠‘ مسند احمد ١؍١٢٠‘ ١٢٢؍٢‘ ٣٥٣‘ ٥؍٤١٩‘ ٦؍٨۔