۶۹۰۵ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خُزَیْمَۃَ وَفَہْدٌ ، قَالَا : ثَنَا عَبْدُ اللّٰہِ بْنُ صَالِحٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِی اللَّیْثُ ، قَالَ : حَدَّثَنِی ابْنُ الْہَادِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْکَدِرِ ، عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ أُسَامَۃَ بْنِ زَیْدٍ ، عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، أَنَّہٗ ذُکِرَ الطَّاعُوْنُ عِنْدَہٗ فَقَالَ اِنَّہٗ رِجْسٌ ، أَوْ رِجْزٌ ، عُذِّبَ بِہٖ أُمَّۃٌ مِنَ الْأُمَمِ ، وَقَدْ بَقِیَتْ مِنْہُ بَقَایَا۔ثُمَّ ذَکَرَ مِثْلَ حَدِیْثِ یُوْنُسَ وَزَادَ قَالَ لِیْ مُحَمَّدٌ : فَحَدَّثْتُ بِہٰذَا الْحَدِیْثِ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِیْزِ ، فَقَالَ لِی : ہٰکَذَا حَدَّثَنِیْ عَامِرُ بْنُ سَعْدٍ۔
٦٩٠٥: عامر بن سعد نے اسامہ بن زید سے انھوں نے جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے روایت کی کہ آپ کے پاس طاعون کا تذکرہ کیا گیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا یہ پلیدی یا عذاب ہے جس سے کسی امت کو عذاب دیا گیا اور اس سے باقی بچ گئی پھر انھوں نے یونس کی روایت کی طرح روایت کی البتہ اس میں یہ اضافہ ہے کہ مجھے محمد نے کہا یہ روایت میں نے عمر بن عبدالعزیز (رح) کو بیان کی تو انھوں نے فرمایا اسی طرح مجھے عامر بن سعد نے بیان کی۔