۶۹۰۶ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خُزَیْمَۃَ قَالَ : ثَنَا حَجَّاجٌ قَالَ : ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ ، قَالَ : ثَنَا عِکْرِمَۃُ بْنُ خَالِدٍ الْمَخْزُوْمِیُّ ، عَنْ أَبِیْہِ‘ أَوْ عَنْ عَمِّہٖ، عَنْ جَدِّہِ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ فِیْ غَزْوَۃِ تَبُوْکَ اِذَا وَقَعَ الطَّاعُوْنُ بِأَرْضٍ وَأَنْتُمْ بِہَا ، فَلَا تَخْرُجُوْا مِنْہَا ، وَاِذَا کُنْتُمْ بِغَیْرِہَا ، فَلَا تَقْدُمُوْا عَلَیْہَا۔
٦٩٠٦: عکرمہ بن خالد مخزومی نے اپنے والد سے یا اپنے چچا سے اور اپنے دادا سے بیان کیا کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے غزوہ تبوک میں فرمایا جب طاعون کسی سرزمین میں پڑجائے اور تم وہاں موجود ہو تو وہاں سے مت نکلو اور جب تم اور کسی علاقے میں ہو تو وہاں مت جاؤ۔
تخریج : مسند احمد ١؍١٧٨‘ ٣؍٤١٦‘ ٤؍١٧٧‘ ٥؍٢٠٦۔