۶۹۱۲ : حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ الْفَرَجِ ، قَالَ : ثَنَا یُوْسُفُ بْنُ عَدِیْ قَالَ : ثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ ، عَنْ سِمَاکٍ ، عَنْ عِکْرَمَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لَا طِیَرَۃَ ، وَلَا ہَامَۃَ ، وَلَا عَدْوٰی قَالَ رَجُلٌ : تَطْرَحُ الشَّاۃَ الْجَرْبَائَ فِی الْغَنَمِ ، فَتُجَرِّبُہُنَّ ؟ .قَالَ النَّبِیُّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَابْنُ عَبَّاسٍ فَالْأُوْلٰی ، مَنْ أَجْرَبَہَا ؟۔
٦٩١٢: عکرمہ نے حضرت ابن عباس (رض) سے روایت کی ہے کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا نہ بدفالی ہے نہ الو کی نحوست ہے اور نہ کوئی بیماری متعدی ہے ایک آدمی کہنے لگا خارشی بکری کو اگر بکریوں میں چھوڑا جائے تو وہ ان کو خارشی بنا دیتی ہے جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ابن عباس (رض) کہتے ہیں کہ پہلی کو کس نے خارشی بنایا۔
تخریج : بخاری باب ٥٣‘ ٥٤‘ مسلم فی السم ١٠١‘ ابو داؤد فی الطب باب ٢٤‘ ترمذی فی الجنائز باب ٢٣‘ ابن ماجہ فی المقدمہ باب ١٠‘ مسند احمد ١؍٤٤٠‘ ٢‘ ٢٥؍٢٦٧‘ ٥٢٦؍٥٣١۔