۶۹۹۱ : حَدَّثَنَا صَالِحُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ ، قَالَ : ثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ الْعَدَنِیُّ قَالَ : ثَنَا الْحَکَمُ بْنُ أَبَانَ ، عَنْ عِکْرَمَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ نَاسًا مِنْ أَہْلِ الطَّائِفِ أَتَوْہُ بِصُحُفٍ مِنْ صُحُفِہٖ، لِیَقْرَأَہَا عَلَیْہِمْ .فَلَمَّا أَخَذَہَا ، لَمْ یَنْطَلِقْ فَقَالَ : اِنِّیْ لَمَّا ذَہَبَ بَصَرِیْ بَلِہْتُ، فَاقْرَئُوْہَا عَلَیَّ ، وَلَا یَکُنْ فِیْ أَنْفُسِکُمْ مِنْ ذٰلِکَ حَرَجٌ ، فَاِنَّ قِرَائَ تَکُمْ عَلَیَّ کَقِرَائَ تِیْ عَلَیْکُمْ۔
٦٩٩١: عکرمہ نے ابن عباس (رض) سے نقل کیا کہ حضرت عبداللہ بن عباس (رض) کے پاس طائف کے کچھ لوگ آئے ان کے پاس ایک صحیفہ تھا وہ چاہتے تھے کہ آپ ان کو پڑھ کر سنائیں جب آپ تو پڑھ نہ سکے آپ نے فرمایا جب سے میری نگاہ گئی ہے میں معذور ہوگیا ہوں تم اس کو مجھے پڑھ کر سناؤ تمہارے دلوں میں اس سلسلے میں کوئی تنگی نہیں ہونی چاہیے تمہارا مجھے پڑھ کر سنانا اسی طرح ہے جیسا میرا تمہیں پڑھ کر سنانا۔