hadith book logo

Al Tahawi: Hadith 7002

.

الطحاوي

7002
Al Tahawi
۶۹۹۹ : حَدَّثَنَا رَبِیْعٌ الْمُؤَذِّنُ قَالَ : ثَنَا أَسَدٌ قَالَ : ثَنَا اِسْرَائِیْلُ عَنْ أَبِیْ اِسْحَاقَ عَنْ أَبِی الْأَحْوَصِ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ قَالَ : أَتٰی رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ثَلَاثَۃُ نَفَرٍ فَقَالُوْا : اِنَّ صَاحِبًا لَنَا مَرِیْضٌ وَوُصِفَ لَہُ الْکَیُّ ، أَفَنَکْوِیْہٖ؟ فَسَکَتَ ، ثُمَّ عَاوَدُوْا فَسَکَتَ ، ثُمَّ قَالَ لَہُمْ فِی الثَّالِثَۃِ اکْوُوْھُ اِنْ شِئْتُمْ ، وَاِنْ شِئْتُمْ فَارْضِفُوْھُ بِالرَّضْفِ۔قَالَ أَبُوْ جَعْفَرٍ : وَمَعْنٰی ہٰذَا عِنْدَنَا عَلَی الْوَعِیْدِ الَّذِیْ ظَاہِرُہُ الْأَمْرُ ، وَبَاطِنُہُ النَّہْیُ ، کَمَا قَالَ اللّٰہُ عَزَّ وَجَلَّ وَاسْتَفْزِزْ مَنِ اسْتَطَعْتُ مِنْہُمْ الْآیَۃَ ، وَکَقَوْلِہٖ اعْمَلُوْا مَا شِئْتُمْ۔
٦٩٩٩: ابوالاحوص نے حضرت عبداللہ سے روایت کی ہے کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں تین آدمی آئے اور انھوں نے گزارش پیش کی ہمارا ساتھی بیمار ہے اور اس کے لیے داغنا تجویز کیا گیا ہے کیا ہم داغ دے سکتے ہیں ؟ تو آپ نے اس پر خاموشی اختیار فرمائی۔ انھوں نے سوال کا اعادہ کیا تو آپ نے جواب سے خاموشی اختیار کی پھر ان کو تیسری مرتبہ فرمایا۔ اگر تم پسند کرتے ہو تو داغو۔ اور اگر تم چاہو تو گرم پتھر سے داغو۔ امام طحاوی (رح) کہتے ہیں : ہمارے نزدیک تو یہ وعید ہے جو بظاہر امر ہے مگر باطنا نہی ہے جیسا اللہ تعالیٰ نے فرمایا ” واستفزز من استطعت منہم “ (الاسرائ ٦٤) اسی طرح اس آیت میں ” اعملوا ما شئتم “