hadith book logo

Al Tahawi: Hadith 7021

.

الطحاوي

7021
Al Tahawi
۷۰۱۸: مَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خُزَیْمَۃَ قَالَ : ثَنَا اِبْرَاھِیْمُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ : ثَنَا سُفْیَانُ قَالَ : ثَنَا زِیَادُ بْنُ عِلَاقَۃَ قَالَ : سَمِعْت أُسَامَۃَ بْنَ شَرِیْکٍ یَقُوْلُ : شَہِدْتُ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَالْأَعْرَابَ یَسْأَلُوْنَہٗ فَقَالُوْا : ہَلْ عَلَیْنَا جُنَاحٌ أَنْ نَتَدَاوٰیْ؟ .فَقَالَ تَدَاوَوْا ، عِبَادَ اللّٰہِ، فَاِنَّ اللّٰہَ عَزَّ وَجَلَّ لَمْ یَضَعْ دَائً اِلَّا وَضَعَ لَہٗ دَوَائً ، اِلَّا الْہَرَمَ۔
٧٠١٨: زیاد بن علاقہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت اسامہ بن شریک (رض) کو فرماتے سنا کہ میں اس وقت موجود تھا جبکہ دیہاتی سوال کر رہے تھے کہ کیا ہمیں علاج میں گناہ ہے ؟ تو آپ نے فرمایا اے اللہ کے بندو ! علاج کرو۔ اس لیے کہ اللہ تعالیٰ نے جو بیماری بنائی ہے اس کا علاج بھی بنایا ہے سوائے بڑھاپے کے (اس کا علاج نہیں)
تخریج : ابو داؤد فی الطب باب ١‘ ترمذی فی الطب باب ٢‘ مسند احمد ٤؍٢٧٨۔