۷۰۴۲: حَدَّثَنَا رَبِیْعٌ الْمُؤَذِّنُ قَالَ : ثَنَا شُعَیْبٌ قَالَ : ثَنَا اللَّیْثُ عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ عَنْ جَابِرٍ نَحْوَہٗ۔فَفِیْ حَدِیْثِ جَابِرٍ مَا یَدُلُّ أَنَّ کُلَّ رُقْیَۃٍ ، یَکُوْنُ فِیْہَا مَنْفَعَۃٌ فَہِیَ مُبَاحَۃٌ ، لِقَوْلِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مَنِ اسْتَطَاعَ مِنْکُمْ أَنْ یَنْفَعَ أَخَاہُ فَلْیَفْعَلْ۔وَقَدْ رُوِیَ عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِیْ اِبَاحَۃِ الرُّقْیَۃِ مِنَ النَّمْلَۃِ .
٧٠٤٢: ابوالزبیر نے حضرت جابر (رض) سے اسی طرح روایت کی ہے۔ روایت جابر (رض) سے ثابت ہوتا ہے کہ جس دم میں لوگوں کا فائدہ ہو وہ مباح ہے کیونکہ آپ نے فرمایا ” من استطاع منکم ان ینفع اخاہ فلیفعل “ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے چیونٹی کے ڈسنے پر دم کرنا بھی ثابت ہے۔ روایت یہ ہے۔ حاصل روایات : روایت جابر (رض) سے ثابت ہوتا ہے کہ جس دم میں لوگوں کا فائدہ ہو وہ مباح ہے کیونکہ آپ نے فرمایا ” من استطاع منکم ان ینفع اخاہ فلیفعل “ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے چیونٹی کے ڈسنے پر دم کرنا بھی ثابت ہے۔ روایت یہ ہے۔