hadith book logo

Al Tahawi: Hadith 7056

.

الطحاوي

7056
Al Tahawi
۷۰۵۳: حَدَّثَنَا قَالَ : ثَنَا أَسَدٌ قَالَ : ثَنَا ابْنُ لَہِیْعَۃَ قَالَ : ثَنَا أَبُو الزُّبَیْرِ عَنْ جَابِرٍ أَنَّ عَمْرَو بْنَ حَزْمٍ دُعِیَ لِامْرَأَۃٍ بِالْمَدِیْنَۃِ ، لَدَغَتْہَا حَیَّۃٌ ، لِیَرْقِیَہَا ، فَأَبٰی فَأُخْبِرَ بِذٰلِکَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَدَعَاہُ .فَقَالَ عَمْرٌو : یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ، اِنَّکَ تَزْجُرُ عَنِ الرُّقٰی‘ فَقَالَ : اقْرَأْہَا عَلَیَّ فَقَرَأَہَا عَلَیْہٖ، فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لَا بَأْسَ بِہَا اِنَّہَا ہِیَ مَوَاثِیْقُ ، فَارْقِ بِہَا۔
٧٠٥٣: ابوالزبیر نے حضرت جابر (رض) سے روایت کی ہے کہ عمرو بن حزم (رض) کو مدینہ منورہ میں ایک عورت کو دم کے سلسلہ میں بلایا گیا جس کو سانپ نے ڈس لیا تھا انھوں نے انکار کردیا آپ کو اس کی اطلاع دی گئی تو آپ نے ان کو بلوایا۔ تو عمرو کہنے لگے یارسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! آپ دم سے منع کرتے ہیں آپ نے فرمایا تم مجھے پڑھ کر سناؤ۔ عمرو نے آپ کو پڑھ کر سنایا تو جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اس میں کچھ حرج نہیں یہ پختہ معاہدوں سے ہیں پس تم ان سے دم کرلیا کرو۔
تخریج : ابن ماجہ فی الطب باب ٣٤‘ مسند احمد ٣؍٣٩٤۔