hadith book logo

Al Tahawi: Hadith 7122

.

الطحاوي

7122
Al Tahawi
۷۱۱۹: حَدَّثَنَا أَبُوْبَکْرَۃَ ، بَکَّارُ بْنُ قُتَیْبَۃَ قَالَ : ثَنَا أَبُوْ أَحْمَدَ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ الزُّبَیْرِ قَالَ : ثَنَا عَبْدُ اللّٰہِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ الثَّقَفِیُّ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَیْبٍ عَنْ أَبِیْہَ عَنْ جَدِّہٖ، أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، کَبَّرَ فِی الْعِیْدَیْنِ ، اِثْنَتَیْ عَشْرَۃَ تَکْبِیْرَۃً ، سَبْعًا فِی الْأُوْلٰی، وَخَمْسًا فِی الْآخِرَۃِ ، سِوٰی تَکْبِیْرَتِی الصَّلَاۃِ۔قَالَ أَبُوْ جَعْفَرٍ : فَذَہَبَ قَوْمٌ اِلٰی أَنَّ التَّکْبِیْرَ فِیْ صَلَاۃِ الْعِیْدَیْنِ کَذٰلِکَ وَاحْتَجُّوْا فِیْ ذٰلِکَ ، بِہٰذَا الْحَدِیْثِ .
٧١١٩: عمرو بن شعیب نے اپنے والد انھوں نے اپنے دادا سے روایت کی ہے کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عیدین میں بارہ تکبیرات کہیں سات پہلی رکعت میں اور پانچ دوسری رکعت میں نماز کی دو تکبیروں کے علاوہ۔ امام طحاوی (رح) سے مروی ہے کہ ایک جماعت کہتی ہے کہ عیدین کی نماز میں اتنی ہی تکبیرات ہیں اور انھوں نے اس روایت سے استدلال کیا ہے۔
تخریج : ابن ماجہ فی الاقامہ باب ١٥٦۔
خلاصہ الزام :
نماز عید کی تکبیرات میں اختلاف ہے۔
: ایک جماعت کا قول یہ ہے کہ عیدین کی نماز میں پہلی رکعت میں سات اور دوسری میں پانچ تکبیرات نماز کی تکبیرات سے الگ ہیں۔
فریق ثانی کا قول یہ ہے کہ نماز عید کی پہلی رکعت میں پانچ تکبیرات اور دوسری میں چار تکبیرات ہیں۔