hadith book logo

Al Tahawi: Hadith 7161

.

الطحاوي

7161
Al Tahawi
۷۱۵۸: حَدَّثَنَا أَبُوْبَکْرَۃَ ، قَالَ : ثَنَا مُؤَمَّلٌ ، قَالَ : ثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ بْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : قُلْتُ لِابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا ، شَہِدْت الْعِیْدَ مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ؟ .قَالَ : نَعَمْ ، وَلَوْلَا مَکَانِیْ مِنْہُ مَا شَہِدْتُہٗ مِنْ صِغَرِیْ ، خَرَجَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَوْمَ الْعِیْدِ ، فَصَلّٰی ، ثُمَّ خَطَبَ ، ثُمَّ أَتَی النِّسَائَ مَعَ بِلَالٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ فَوَعَظَہُنَّ فَجَعَلْتِ. الْمَرْأَۃُ تَہْوِیْ بِیَدِہَا اِلٰی رَقَبَتِہَا ، وَالْمَرْأَۃُ تَہْوِیْ بِیَدِہَا اِلَی أُذُنِہَا ، فَتَدْفَعُہُ اِلٰی بِلَالٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ وَبِلَالٌ یَجْعَلُہُ فِیْ ثَوْبِہٖ ، ثُمَّ انْطَلَقَ بِہٖ مَعَ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ اِلٰی مَنْزِلِہِ۔
٧١٥٨: عبدالرحمن بن عباس سے روایت ہے کہ میں نے ابن عباس (رض) کو کہا کیا تم جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ عید میں موجود تھے ؟ تو انھوں نے کہا ہاں۔ اگر قرب کا وہ مرتبہ جو مجھے حاصل تھا وہ نہ ہوتا تو میں نو عمری کی وجہ سے عید میں حاضر نہ ہوتا۔ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) عید کے روز نکلے اور نماز عید ادا فرما کر پھر خطبہ ارشاد فرمایا پھر عورتوں کے مجمع کے پاس تشریف لائے جبکہ بلال (رض) آپ کے ساتھ تھے پھر ان کو وعظ و ں صیحت فرمائی پھر تو عورتیں اپنے ہاتھ اپنی گردنوں کی طرف لے جانے لگیں اور بعض عورتیں اپنے ہاتھوں کو کانوں تک لے جاتیں تھیں (اور زیور اتار کر) حضرت بلال (رض) کے سپرد کرتی جاتیں اور بلال اسے اپنے کپڑے میں ڈالتے جاتے تھے پھر وہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ اس جمع شدہ مال کو لے کر لوٹے۔