hadith book logo

Al Tahawi: Hadith 7162

.

الطحاوي

7162
Al Tahawi
۷۱۵۹: حَدَّثَنَا أَبُوْبَکْرَۃَ ، قَالَ : ثَنَا رَوْحٌ قَالَ : ثَنَا ابْنُ جُرَیْجٍ قَالَ : حَدَّثَنِی الْحَسَنُ بْنُ مُسْلِمٍ عَنْ طَاوُسٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا ، قَالَ : شَہِدْتُ الصَّلَاۃَ مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، وَمَعَ أَبِیْ بَکْرٍ ، وَعُمَرَ ، وَعُثْمَانَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمْ ، فَکُلُّہُمْ یُصَلِّیہَا قَبْلَ الْخُطْبَۃِ ، ثُمَّ یَخْطُبُ بَعْدُ .قَالَ : وَنَزَلَ نَبِیُّ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَکَأَنِّیْ أَنْظُرُ اِلَیْہِ یُجْلِسُ الرَّجُلَ بِیَدِہٖ، ثُمَّ أَقْبَلَ یَشُقُّہُمْ حَتّٰی أَتَی النِّسَائَ ، وَمَعَہٗ بِلَالٌ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ فَقَالَ یَا أَیُّہَا النَّبِیُّ اِذَا جَائَ ک الْمُؤْمِنَاتُ یُبَایِعْنَکَ عَلٰی أَنْ لَا یُشْرِکْنَ بِاَللّٰہِ شَیْئًا اِلٰی قَوْلِہٖ غَفُوْرٌ رَحِیْمٌ۔فَقَالَ حِیْنَ فَرَغَ أَنْتُنَّ عَلٰی ذٰلِکَ .فَقَالَتِ امْرَأَۃٌ وَاحِدَۃٌ لَمْ تُجِبْہُ غَیْرُہَا نَعَمْ یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ قَالَ : فَتَصَدَّقْنَ .فَبَسَطَ بِلَالٌ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ ثَوْبَہٗ، ثُمَّ قَالَ : لَہُنَّ أَلْقِیْنَ فَجَعَلْنَ یُلْقِیْنَ الْفَتَخَ وَالْخَوَاتِیْمَ فِیْ ثَوْبِ بِلَالٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ۔
٧١٥٩: طاؤس نے ابن عباس (رض) سے روایت کی ہے کہ میں جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ عید میں موجود تھا اور اسی طرح میں ابوبکر و عمرو عثمان (رض) کے ساتھ عید میں حاضر ہوا تمام کے تمام خطبہ سے پہلے نماز ادا فرماتے پھر بعد میں خطبہ دیتے۔ جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اترے گویا اب بھی وہ منظر میرے سامنے ہے کہ آپ آدمیوں کو اپنے ہاتھ سے بٹھا رہے ہیں پھر آپ ان کو چیرتے ہوئے عورتوں کے مجمع میں تشریف لائے اس وقت بلال (رض) آپ کے ساتھ تھے اور آپ نے ارشاد فرمایا ” یا ایہا النبی اذا جاء ک المومنات “ (الممتحنہ ١٢ تا آخر آیت) پھر فراغت کے بعد فرمایا تم اس پر قائم رہو گی تو ایک عورت کہنے لگی اور اس کے سواء اور کسی نے جواب نہ دیا جی ہاں۔ یارسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ۔ آپ نے فرمایا پھر تم صدقہ کرو۔ تو حضرت بلال (رض) نے اپنا کپڑا پھیلا دیا پھر آپ نے ان کو فرمایا اس میں ڈالتی جاؤ تو وہ بلال کے کپڑے میں انگوٹھیاں اور چھلے ڈالنے لگیں۔
تخریج : بخاری فی العیدین باب ١٩‘ تفسیر سورة ٦٠‘ باب ٣‘ مسلم فی العیدین روایت ١۔