۷۱۶۱: وَحَدَّثَنَا ابْنُ أَبِیْ دَاوٗدَ قَالَ : ثَنَا عُبَیْدُ بْنُ جَنَّادٍ الْحَلَبِیُّ قَالَ : ثَنَا عُبَیْدُ اللّٰہِ بْنُ عَمْرٍو رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ عَنْ زَیْدِ بْنِ أَبِیْ أُنَیْسَۃَ عَنْ زَیْدِ بْنِ رَفِیْعٍ عَنْ حَرَامِ بْنِ حَکِیْمِ بْنِ حِزَامٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ قَالَ : خَطَبَ النَّبِیُّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ النِّسَائَ ذَاتَ یَوْمٍ ، فَأَمَرَہُنَّ بِتَقْوَی اللّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ ، وَالطَّاعَۃِ لِأَزْوَاجِہِنَّ ، وَأَنْ یَتَصَدَّقْنَ۔فَہٰذَا رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَدْ أَمَرَ النِّسَائَ بِالصَّدَقَاتِ ، وَقَبِلَہَا مِنْہُنَّ ، وَلَمْ یَنْتَظِرْ فِیْ ذٰلِکَ رَأٰی أَزْوَاجِہِنَّ .وَقَدْ رُوِیَ عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مَا یَدُلُّ عَلٰی ذٰلِکَ أَیْضًا .
٧١٦١: زید بن رفع نے حرام بن حکیم بن حزام (رض) سے روایت کی ہے کہ جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک دن خطبہ ارشاد فرمایا اور عورتوں کو اللہ تعالیٰ کے تقویٰ کا حکم فرمایا اور اپنے خاوندوں کی اطاعت کا فرمایا اور یہ بھی فرمایا کہ وہ صدقہ کریں۔ یہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہیں کہ آپ نے عورتوں کو صدقات کا حکم فرمایا اور ان کی طرف سے ان صدقات کو قبول فرمایا اور اس سلسلہ میں ان کے خاوندوں کی رائے کا انتظار نہیں فرمایا۔
اس سلسلہ میں جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے مروی روایات :
اس سلسلہ میں جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے روایات وارد ہیں جن میں سے چند یہ ہیں۔