hadith book logo

Al Tahawi: Hadith 7163

.

الطحاوي

7163
Al Tahawi
۷۱۶۰: حَدَّثَنَا أَبُوْبَکْرَۃَ قَالَ : ثَنَا رَوْحٌ قَالَ : ثَنَا ابْنُ جُرَیْجٍ قَالَ : أَخْبَرَنِیْ عَطَائٌ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا قَالَ : سَمِعْتُہٗ یَقُوْلُ اِنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَامَ یَوْمَ الْفِطْرِ ، فَبَدَأَ بِالصَّلَاۃِ قَبْلَ الْخُطْبَۃِ ، ثُمَّ خَطَبَ النَّاسَ .فَلَمَّا فَرَغَ نَبِیُّ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَامَ فَأَتَی النِّسَائَ ، فَذَکَّرَہُنَّ وَہُوَ یَتَوَکَّأُ عَلٰی بِلَالٍ وَبِلَالٌ بَاسِطٌ ثَوْبَہٗ، فَجَعَلَ النِّسَائُ یُلْقِیْنَ فِیْہِ صَدَقَاتِہِنَّ۔
٧١٦٠: عطاء نے حضرت جابر بن عبداللہ (رض) سے روایت کی ہے کہ میں نے ان کو کہتے سنا کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) عیدالفطر کے روز کھڑے ہوئے اور خطبہ سے پہلے نماز ادا فرمائی پھر لوگوں کو خطبہ دیا پھر جب جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فارغ ہوئے تو آپ اٹھے اور عورتوں کے مجمع میں تشریف لائے اور ان کو وعظ و نصیحت کی اس وقت آپ بلال (رض) سے سہارا لگانے والے تھے بلال (رض) اپنا کپڑا پھیلانے والے تھے تو عورتوں نے اپنے صدقات اس میں ڈالنے شروع کئے۔