۷۱۶۵: حَدَّثَنَا صَالِحُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ قَالَ : ثَنَا سَعِیْدُ بْنُ مَنْصُوْرٍ قَالَ : ثَنَا ہُشَیْمٌ قَالَ : أَخْبَرَنَا خَالِدٌ عَنْ أَبِیْ قِلَابَۃَ قَالَ : أَخْبَرَنَا مَالِکُ بْنُ الْحُوَیْرِثِ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ أَنَّہٗ رَأٰی النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ، اِذَا کَانَ فِیْ وِتْرٍ مِنْ صَلَاتِہٖ لَمْ یَنْہَضْ حَتّٰی یَسْتَوِیَ قَاعِدًا۔قَالَ أَبُوْ جَعْفَرٍ : فَذَہَبَ قَوْمٌ اِلٰی أَنَّ الرَّجُلَ اِذَا رَفَعَ رَأْسَہٗ مِنَ السَّجْدَۃِ الثَّانِیَۃِ مِنَ الرَّکْعَۃِ الْأُوْلٰی وَالثَّالِثَۃِ ، قَعَدَ حَتّٰی یَطْمَئِنَّ قَاعِدًا ، ثُمَّ یَقُوْمَ بَعْدُ ، وَاحْتَجُّوْا فِیْ ذٰلِکَ بِہٰذَا الْحَدِیْثِ .وَخَالَفَہُمْ فِیْ ذٰلِکَ آخَرُوْنَ ، فَقَالُوْا : بَلْ یَقُوْمُ مِنْہَا ، وَلَا یَنْتَظِرُ أَنْ یَسْتَوِیَ قَاعِدًا .وَاحْتَجُّوْا فِیْ ذٰلِکَ۔
٧١٦٥: ابو قلابہ کہتے ہیں کہ ہمیں حضرت مالک بن حویرث (رض) نے بتلایا کہ میں نے جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھا کہ جب اپنی نماز کی تیسری رکعت میں ہوتے تو سجدہ کے بعد سیدھے بیٹھ جاتے پھر چوتھی رکعت کے لیے اٹھتے۔ امام طحاوی (رح) فرماتے ہیں : بعض لوگ اس طرف گئے ہیں کہ جب آدمی پہلی رکعت کے دوسرے سجدہ سے سر اٹھائے اور اسی طرح تیسری رکعت کے سجدہ ثانیہ سے جب سر اٹھائے تو اچھی طرح بیٹھ جائے پھر اس کے بعد اٹھے۔ یعنی جلسہ استراحت کرے انھوں نے اس روایت سے استدلال کیا ہے۔ فریق ثانی کا مؤقف ہے کہ دوسرے سجدہ سے یا تیسری رکعت کے دوسرے سجدہ سے ظہور قدمین پر اٹھے جلسہ استراحت نہ کرے۔
تخریج : بخاری فی الاذان باب ١٤٢‘ ابو داؤد فی الصلاۃ باب ١٣٨‘ نسائی فی التطبیق باب ٩١۔