۷۱۷۲ : حَدَّثَنَا اِسْمَاعِیْلُ بْنُ یَحْیَی الْمُزَنِیّ قَالَ : ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ اِدْرِیْسَ الشَّافِعِیُّ عَنْ سُفْیَانَ عَنْ أَبِی الزِّنَادِ عَنِ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِیْ ھُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ اِذَا کَفَی أَحَدُکُمْ خَادِمَہٗ، طَعَامَہُ حَرَّہُ وَدُخَانَہٗ فَلْیُجْلِسْہٗ، فَلْیَأْکُلْ مَعَہٗ، فَاِنْ أَبَیْ فَلْیَأْخُذْ لُقْمَۃً ، فَلْیُرَوِّغْہَا ثُمَّ لِیُطْعِمَہَا اِیَّاہُ۔
٧١٧٢: اعرج نے حضرت ابوہریرہ (رض) سے روایت کی ہے کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا جب تم میں سے کسی ایک کے خادم نے کھانا تیار کیا اور اس نے اس کے لیے گرمی اور دھواں برداشت کیا تو مناسب یہ ہے اسے اپنے ساتھ بٹھا کر کھلاؤ اور اگر ایسا نہ کرو تو مناسب یہ ہے کہ ایک لقمہ لے کر اسے گھر یا سالن میں تر کر کے اسے کھلا دو ۔
تخریج : مسند احمد ٢؍٢٤٥‘ ٢٩٩۔