hadith book logo

Al Tahawi: Hadith 7203

.

الطحاوي

7203
Al Tahawi
۷۲۰۰ : حَدَّثَنَا رَبِیْعٌ الْمُؤَذِّنُ قَالَ : ثَنَا أَسَدٌ قَالَ : أَخْبَرَنَا سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ عَنْ زِیَادِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ الْفَضْلِ سَمِعَ نَافِعَ بْنَ جُبَیْرٍ یُحَدِّثُ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا ، أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ : الثَّیِّبُ أَحَقُّ بِنَفْسِہَا مِنْ وَلِیِّہَا ، وَالْبِکْرُ تُسْتَأْمَرُ۔فَلَمَّا کَانَتِ الْأَیِّمُ الْمَذْکُوْرَۃُ فِیْ ہٰذَا الْحَدِیْثِ ہِیَ الَّتِیْ وَلِیُّہَا أَیُّ وَلِیْ کَانَ ، مِنْ أَبٍ أَوْ غَیْرِہٖ، کَانَ کَذٰلِکَ الْبِکْرُ الْمَذْکُوْرَۃُ فِیْہٖ، ہِیَ الْبِکْرُ الَّتِیْ وَلِیُّہَا أَیُّ وَلِیْ کَانَ مِنْ أَبٍ أَوْ غَیْرِہٖ۔ أَیْ : لَمْ یَکُنْ غَایَۃً فِیْہِ وَقِیَاسُہٗ أَنْ یَکُوْنَ غَایَۃً فَکَذٰلِکَ الْبِکْرُ الْمَقْرُوْنَۃُ اِلَیْہَا .وَقَدْ رُوِیَ ہٰذَا الْحَدِیْثُ عَنْ صَالِحِ بْنِ کَیْسَانَ عَنْ نَافِعِ بْنِ جُبَیْرٍ بِلَفْظٍ ، غَیْرِ ہٰذَا اللَّفْظِ۔
٧٢٠٠: نافع بن جبیر نے حضرت ابن عباس (رض) سے روایت کی ہے کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا بیوہ عورت اپنے نفس پر ولی سے زیادہ حق رکھتی ہے اور باکرہ عورت سے اجازت طلب کی جائے گی۔ جب اس روایت میں مذکور بیوہ سے ایسی بیوہ عورت مراد ہے جس کا ولی والد یا کوئی دوسرا شخص ہو۔ گویا اس میں کسی کی حد بندی نہیں ہے اور قیاس کا تقاضا یہ ہے کہ جو آخری حد تک ولی ہوسکتا ہو وہ مراد ہو پس اسی طرح وہ باکرہ جس کو اس کے ساتھ ملا کر ذکر کیا گیا ہے جس کا کہ اس میں تذکرہ موجود ہے اس سے بھی وہی باکرہ مراد ہو جس کا ولی موجود ہو خواہ جو بھی ولی ہو والد یا دیگر آخری حد تک مراد ہے۔ یہ روایت دوسری سند صالح بن کیسان عن نافع سے ان الفاظ کے علاوہ دیگر الفاظ سے مروی ہے۔ (ملاحظہ ہو)