hadith book logo

Al Tahawi: Hadith 7234

.

الطحاوي

7234
Al Tahawi
۷۲۳۱ : بِمَا حَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ شُعَیْبٍ قَالَ : ثَنَا الْخَصِیْبُ بْنُ نَاصِحٍ قَالَ : ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ قَالَ : قُلْت لِقَیْسِ بْنِ سَعْدٍ : اُکْتُبْ لِیْ کِتَابَ أَبِیْ بَکْرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ فَکَتَبَہٗ لِیْ فِیْ وَرَقَۃٍ ثُمَّ جَائَ بِہَا وَأَخْبَرَنِیْ أَنَّہٗ أَخَذَہٗ مِنْ کِتَابِ أَبِیْ بَکْرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ وَأَخْبَرَنِیْ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَتَبَہُ لِجَدِّہِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ فِی ذِکْرِ مَا یُخْرَجُ مِنْ فَرَائِضِ الْاِبِلِ فَکَانَ فِیْہِ أَنَّہَا اِذَا بَلَغَتْ تِسْعِیْنَ ، فَفِیْہَا حِقَّتَانِ ، اِلٰی أَنْ تَبْلُغَ عِشْرِیْنَ وَمِائَۃً .فَاِذَا کَانَتْ أَکْثَرَ مِنْ ذٰلِکَ ، فَفِیْ کُلِّ خَمْسِیْنَ حِقَّۃٌ ، فَمَا فَضَلَ ، فَاِنَّہٗ یُعَادُ اِلٰی أَوَّلِ فَرِیْضَۃِ الْاِبِلِ ، فَمَا کَانَتْ أَقَلَّ مِنْ خَمْسٍ وَعِشْرِیْنَ ، فَفِیْہِ الْغَنَمُ ، فِیْ کُلِّ خَمْسِ ذَوْدٍ شَاۃٌ۔
٧٢٣١: حماد بن سلمہ کہتے ہیں کہ میں نے قیس بن سعد کو کہا کہ تم مجھے ابوبکر بن حزم والا خط نقل کر کے دو چنانچہ انھوں نے ایک کاغذ پر وہ نقل کیا اور پھر وہ مجھے لا کردیتے ہوئے یہ فرمایا یہ میں نے ابوبکر بن حزم کے خط سے نقل کیا ہے اور ابوبکر نے مجھے بتلایا کہ جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ خط ان کے دادا عمرو بن حزم (رض) کو اونٹوں کی زکوۃ کے سلسلے میں لکھ کردیا تھا اس خط میں یہ درج تھا جب اونٹوں کی تعداد نوے تک پہنچ جائے تو اس میں ایک سو بیس تک دو حقے لازم رہیں گے جب اس سے زیادہ بڑھ جائیں گے تو ہر پچاس میں ایک حقہ ہوگا اور جو زائد ہوں گے ان کو ابتدائے فریضہ کی طرف لوٹایا جائے گا پس جو پچیس سے کم ہوں گے ان کی بکریاں ہوں گی ہر پانچ میں ایک بکری۔