hadith book logo

Al Tahawi: Hadith 7278

.

الطحاوي

7278
Al Tahawi
۷۲۷۵ : حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ شَیْبَۃَ قَالَ : ثَنَا یَزِیْدُ بْنُ ہَارُوْنَ قَالَ : أَنَا سُفْیَانُ الثَّوْرِیُّ ، عَنْ أَشْعَثَ بْنِ أَبِی الشَّعْثَائِ ، عَنِ الْأَسْوَدِ بْنِ یَزِیْدَ قَالَ : قَضٰی ابْنُ الزُّبَیْرِ ، فِی ابْنَۃٍ وَأُخْتٍ ، فَأَعْطَیْ لِلِابْنَۃِ ، النِّصْفَ ، وَأَعْطٰی لِلْعَصَبَۃِ ، سَائِرَ الْمَالِ .فَقُلْتُ :اِنَّ مُعَاذًا قَضٰی فِیْنَا بِالْیَمَنِ ، فَأَعْطَیْ لِلِابْنَۃِ النِّصْفَ، وَأَعْطَیْ لِلْأُخْتِ النِّصْفَ .فَقَالَ عَبْدُ اللّٰہِ بْنُ الزُّبَیْرِ : فَأْتِ رَسُوْلِیْ اِلٰی عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عُتْبَۃَ فَتُحَدِّثُہٗ بِہٰذَا الْحَدِیْثِ ، وَکَانَ قَاضِیَ الْکُوْفَۃِ .فَہٰذَا عَبْدُ اللّٰہِ بْنُ الزُّبَیْرِ ، قَدْ رَجَعَ عَنْ قَوْلِہٖ الَّذِیْ وَافَقَ فِیْہِ ابْنَ عَبَّاسٍ ، اِلٰی قَوْلِ الْآخَرِیْنَ .
٧٢٧٥: اسود بن یزید کہتے ہیں کہ ابن الزبیر نے بیٹی اور بہن کے متعلق اس طرح فیصلہ فرمایا کہ بیٹی کو نصف دیا اور عصبہ کو بقیہ تمام مال دے دیا میں نے ابن زبیر (رض) سے کہا کہ ہمارے مابین حضرت معاذ (رض) نے یمن میں (اسی قسم کی صورت میں) بیٹی کو نصف اور بہن کو نصف دیا تو اس پر ابن زبیر (رض) کہنے لگے تم عبداللہ بن عقبہ قاضی کوفہ کے پاس میرے قاصد بن کر جاؤ اور ان کو یہ روایت بیان کر دو ۔ یہ حضرت ابن زبیر (رض) ہیں کہ انھوں نے اپنے اس قول سے رجوع کرلیا جو ابن عباس (رض) کے موافق تھا اور یہ دوسروں کے قول کو اختیار کیا۔