hadith book logo

Al Tahawi: Hadith 7281

.

الطحاوي

7281
Al Tahawi
۷۲۷۸ : حَدَّثَنَا یُوْنُسُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلٰی، وَبَحْرُ بْنُ نَصْرٍ ، قَالَا : ثَنَا عَبْدُ اللّٰہِ بْنُ وَہْبٍ قَالَ : أَخْبَرَنِیْ دَاوٗدَ بْنُ قَیْسٍ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِیْلٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ، أَنَّ امْرَأَۃَ سَعْدِ بْنِ الرَّبِیْعِ ، أَتَتْ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ : یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ، اِنَّ سَعْدًا قُتِلَ مَعَکَ، وَتَرَکَ ابْنَتَیْہِ وَتَرَکَنِیْ وَأَخَاہٗ، فَأَخَذَ أَخُوْھُ مَالَہٗ، وَاِنَّمَا یَتَزَوَّجُ النِّسَائُ بِمَالِہِنَّ .فَدَعَاہُ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَقَالَ أَعْطِ امْرَأَتَہٗ الثُّمُنَ ، وَابْنَتَیْہِ الثُّلُثَیْنِ ، وَلَک مَا بَقِیَ۔
٧٢٧٨: عبداللہ بن محمد نے حضرت جابر (رض) سے روایت کی ہے کہ سعد بن ربیع (رض) کی بیوی جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی میں آئی اور کہنے لگیں یارسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سعد تو آپ کے ساتھ غزوہ میں شہید ہوگئے اور انھوں نے دو بیٹیاں اور مجھے اور اپنا بھائی پیچھے چھوڑا۔ اب اس کے بھائی نے اس کا مال لے لیا اور عورتوں سے ان کے مال کی وجہ سے شادی کی جاتی ہے چنانچہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کو بلا کر فرمایا کہ اس مال کا آٹھواں حصہ ان کی بیوی کو دے دو ۔ اور دو ثلث ان کی بیٹیوں کو دے دو اور جو باقی ہے وہ تمہارا ہے۔
تخریج : ترمذی فی الا فرائض باب ٣۔