hadith book logo

Al Tahawi: Hadith 7298

.

الطحاوي

7298
Al Tahawi
۷۲۹۵ : وَقَدْ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ شَیْبَۃَ قَالَ : ثَنَا یَزِیْدُ بْنُ ہَارُوْنَ قَالَ : أَنَا دَاوٗدَ بْنُ أَبِیْ ھِنْدٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ قَالَ : أَتَی زِیَادٌ فِیْ رَجُلٍ مَاتَ ، وَتَرَکَ عَمَّتَہٗ وَخَالَتَہٗ، فَقَالَ : ہَلْ تَدْرُوْنَ کَیْفَ قَضٰی عُمَرُ فِیْہَا ؟ .قَالُوْا : لَا .قَالَ : وَاللّٰہِ اِنِّیْ لَأَعْلَمُ النَّاسِ بِقَضَائِ عُمَرَ فِیْہَا ، جَعَلَ الْعَمَّۃَ بِمَنْزِلَۃِ الْأَخِ ، وَالْخَالَۃَ بِمَنْزِلَۃِ الْأُخْتِ ، فَأَعْطَی الْعَمَّۃَ الثُّلُثَیْنِ ، وَالْخَالَۃَ الثُّلُثَ .
٧٢٩٥: شعبی کہتے ہیں کہ زیاد کے پاس ایک آدمی فیصلہ آیا کہ ایک شخص فوت ہوگیا اور اس نے پیچھے پھوپھی اور خالہ چھوڑی تو زیاد نے کہا کیا تم جانتے ہو کہ حضرت عمر (رض) نے اس سلسلے میں کیا فیصلہ کیا۔ انھوں نے کہا نہیں تو زیاد کہنے لگے اللہ کی قسم مجھے اس سلسلے میں حضرت عمر (رض) کے فیصلے کا سب سے زیادہ علم ہے چنانچہ انھوں نے پھوپھی کو بمنزلہ بھائی کے اور خالہ کو بمنزلہ بہن کے قرار دیا پس پھوپھی کو دو ثلث اور خالہ کو تیسرا ثلث دیا۔
تخریج : دارمی فی الفرائض باب ٢٧۔