hadith book logo

Al Tahawi: Hadith 7327

.

الطحاوي

7327
Al Tahawi
۷۳۲۴ : وَقَدْ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ شَیْبَۃَ قَالَ: ثَنَا یَزِیْدُ بْنُ ہَارُوْنَ قَالَ : أَنَا سُفْیَانُ الثَّوْرِیُّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ بْنِ الْأَصْبَہَانِیِّ عَنْ مُجَاہِدٍ ، عَنْ عُرْوَۃَ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا أَنَّ مَوْلًیْ لِلنَّبِیِّ وَقَعَ مِنْ نَخْلَۃٍ فَمَاتَ .فَقَالَ النَّبِیُّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ اُنْظُرُوْا ، ہَلْ لَہٗ وَارِثٌ ؟ قَالُوْا : لَا ، قَالَ : أَعْطُوْا مَالَہٗ بَعْضَ الْقَرَابَۃِ۔فَقَدْ یَجُوْزُ أَنْ یَکُوْنَ النَّبِیُّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَرَادَ بِذٰلِکَ ، قَرَابَتَہٗ وَہٰؤُلَائِ قَرَابَۃُ الْمَیِّتِ ، فَأَرَادَ أَنْ یَجْعَلَہٗ صِلَۃً مِنْہُ لَہُمْ ، وَاللّٰہُ أَعْلَمُ .
٧٣٢٤: مجاہد نے عروہ سے انھوں نے حضرت عائشہ (رض) سے روایت کی ہے۔ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ایک غلام کھجور سے گر کر مرگیا تو جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا دیکھو کیا اس کا کوئی وارث ہے انھوں نے کہا نہیں تو آپ نے فرمایا اس کا مال اس کے بعض قرابت والوں کو دے دو ۔ عین ممکن ہے کہ جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی مراد اس سے اس کی قرابت ہو اور یہ لوگ میت کے قرابت والے ہوں۔ پس آپ نے صلہ رحمی کا ارادہ فرما کر ان کو یہ مال دے دیا ہو۔ واللہ اعلم۔
قدتم الکتاب بعون اللہ الملک الوہاب والحمد اللہ اولا و آخرًا