HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Al Tahawi

.

الطحاوي

1301

۱۳۰۱ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ مَیْمُوْنٍ قَالَ : ثَنَا الْوَلِیْدُ، عَنِ الْأَوْزَاعِیِّ قَالَ : حَدَّثَنِیْ یَحْیٰی أَنَّ أَبَا سَلَمَۃَ قَالَ : رَأَیْتُ أَبَا ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ یُکَبِّرُ فِی الصَّلَاۃِ، کُلَّمَا خَفَضَ وَرَفَعَ .فَقُلْتُ یَا أَبَا ہُرَیْرَۃَ، مَا ھٰذِہِ الصَّلَاۃُ؟ فَقَالَ : (إِنَّہَا لَصَلَاۃُ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ) .فَکَانَتْ ھٰذِہِ الْآثَارُ الْمَرْوِیَّۃُ، عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِی التَّکْبِیْرِ، فِیْ کُلِّ خَفْضٍ وَرَفْعٍ، أَظْہَرَ مِنْ حَدِیْثِ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ بْنِ أَبْزٰی، وَأَکْثَرَ تَوَاتُرًا .وَقَدْ عَمِلَ بِہَا مِنْ - بَعْدِ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ - أَبُوْ بَکْرٍ وَعُمَرُ وَعَلِیٌّ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمْ وَتَوَاتَرَ بِہَا الْعَمَلُ إِلٰی یَوْمِنَا ھٰذَا لَا یُنْکِرُ ذٰلِکَ مُنْکِرٌ، وَلَا یَدْفَعُہٗ دَافِعٌ .ثُمَّ النَّظَرُ یَشْہَدُ لَہٗ أَیْضًا، وَذٰلِکَ أَنَّا رَأَیْنَا الدُّخُوْلَ فِی الصَّلَاۃِ، یَکُوْنُ بِالتَّکْبِیْرِ، ثُمَّ الْخُرُوْجُ مِنَ الرُّکُوْعِ وَالسُّجُوْدِ، یَکُوْنَانِ أَیْضًا بِتَکْبِیْرٍ .کَذٰلِکَ الْقِیَامُ مِنَ الْقُعُوْدِ یَکُوْنُ أَیْضًا بِتَکْبِیْرٍ .فَکَانَ مَا ذَکَرْنَا مِنْ تَغَیُّرِ الْأَحْوَالِ مِنْ حَالٍ إِلٰی حَالٍ قَدْ أَجْمَعَ أَنَّ فِیْہِ تَکْبِیْرًا .فَکَانَ النَّظَرُ عَلٰی ذٰلِکَ أَنْ یَکُوْنَ تَغَیُّرُ الْأَحْوَالِ أَیْضًا مِنَ الْقِیَامِ إِلَی الرُّکُوْعِ، وَإِلَی السُّجُوْدِ فِیْہِ أَیْضًا تَکْبِیْرٌ، قِیَاسًا عَلٰی مَا ذَکَرْنَا مِنْ ذٰلِکَ .وَھٰذَا قَوْلُ أَبِیْ حَنِیْفَۃ، وَأَبِیْ یُوْسُفَ، وَمُحَمَّدٍ - رَحِمَہُمُ اللّٰہُ تَعَالٰی۔
١٣٠١: ابو سلمہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابوہریرہ (رض) کو نماز میں ہر حفض و رفع میں تکبیر کہتے پایا ہے میں نے ان سے استفسار کیا اے ابوہریرہ (رض) ! یہ کیا نماز ہے ؟ تو وہ فرمانے لگے بیشک یہی جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نماز ہے (آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے مشابہ نماز ہے) جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نقل کیے جانے والے آثار ہر جھکنے اور اٹھنے کے وقت تکبیر کو کھلے طور پر ثابت کر رہے ہیں ان کے مقابلہ میں عبد الرحمن بن ابزی کی روایت کم درجہ ہے۔ ان روایات پر ابوبکر و عمر (رض) کا عمل اور آج تک کا متواتر عمل ہے جس کا کوئی منکر اور ردّ کرنے والا انکار نہیں کرسکتا۔ پھر نظر و فکر بھی اس پر گواہ ہیں۔ ہم دیکھتے ہیں کہ نماز میں تکبیر سے داخل ہوتے ہیں پھر رکوع و سجود سے انتقال بھی تکبیر کے ذریعے ہے۔ اسی طرح قعدہ قیام بھی تکبیر سے ہوگا۔ ان احوال کی تکبیر سب کے ہاں بالاتفاق ہے۔ تو اٹھنے اور جھکنے میں بھی ان پر قیاس کرتے ہوئے تکبیر ہوگی۔ یہ امام ابوحنیفہ ‘ ابو یوسف و محمد (رح) کا قول ہے۔
تخریج : مسلم فی الصلاۃ نمبر ٣١۔
حاصل روایات : یہ تمام روایات و آثار جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اقوال و افعال ہیں اور پھر آپ کے بعد خلفائے راشدین نے ان کو اپنایا ہے پس ان روایات کو لے کر عمل کرنا عبدالرحمن بن ابزیٰ کی مجمل روایت سے اولیٰ و اعلیٰ ہے اور یہ عمل تواتر سے ہم تک پہنچا ہے جس کا کوئی منکر انکار نہیں کرسکتا اور نہ کوئی دلیل اس کا مقابلہ کرسکتی ہے پس دلائل قاہرہ سے ہر خفض و رفع کی تکبیر ثابت ہوگئی۔
نظر طحاوی (رح) :
پھر عقل و فکر بھی اس کے شاہد ہیں وہ اس طرح کہ نماز میں ہم تکبیر افتتاح سے داخل ہوتے ہیں پھر رکوع اور سجود سے فراغت بھی تکبیر سے حاصل ہوتی ہے اسی طرح قیام و قعود سے بھی انتقال تکبیر سے ہوتا ہے تو یہ تمام حالات جن میں ہم ایک ہیئت سے دوسری ہیئت کی طرف منتقل ہوتے ہیں وہ جب تمام تر تکبیر سے ہے اور فریق مخالف کے ہاں بھی نیچے سے اوپر کی طرف منتقل ہونے کے لیے تکبیر ہے تو نظر و فکر کا تقاضا یہ ہے کہ تغیر احوال میں قیام سے رکوع اور رکوع سے سجدہ کی طرف جھکتے ہوئے بھی تکبیر ہونی چاہیے ورنہ تفریق کی کیا وجہ ہے پس ثابت ہوا ہے کہ نیچے سے قیام کی طرف اٹھتے وقت جب تکبیر ہے تو اوپر سے نیچے کی طرف رجوع وغیرہ کے لیے جھکتے وقت بھی تکبیر ہے۔
یہی ہمارے علماء و ائمہ ثلاثہ امام ابوحنیفہ (رح) و ابو یوسف (رح) اور محمد (رح) کا مسلک ہے اور جمہور فقہاء و محدثین بھی اسی طرف گئے ہیں۔
نوٹ : اس باب میں فریق اوّل کی ایک دلیل ذکر کر کے اس کی نہایت کمزوری کی طرف اشارہ کردیا اور جمہور کے دلائل کو بڑی قوت و زور سے پیش کیا اور معمول کے مطابق آخر میں نظر سے ثابت کردیا خلفاء راشدین کے عمل کو مسلمات کے طور پر پیش کیا۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔