HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Al Tahawi

.

الطحاوي

2241

۲۲۴۱: حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ زَیْدِ ڑ الْفَرَائِضِیُّ‘ قَالَ : أَنَا مُوْسٰی بْنُ دَاوُد‘ قَالَ : ثَنَا ہَمَّامٌ‘ عَنْ عَطَائٍ ‘ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا (أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ دَخَلَ الْکَعْبَۃَ‘ وَفِیْہَا سِتُّ سَوَارِی‘ فَقَامَ إِلٰی کُلِّ سَارِیَۃٍ کَذَا وَلَمْ یُصَلِّ) .قَالَ أَبُوْ جَعْفَرٍ : فَذَہَبَ قَوْمٌ إِلٰی أَنَّہٗ لَا یَجُوْزُ الصَّلَاۃُ فِی الْکَعْبَۃِ‘ وَاحْتَجُّوْا فِیْ ذٰلِکَ بِھٰذِہِ الْآثَارِ‘ (وَبِقَوْلِ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ حِیْنَ صَلَّی خَارِجًا مِنَ الْکَعْبَۃِ إِنَّ ھٰذِہِ الْقِبْلَۃُ) .وَخَالَفَہُمْ فِیْ ذٰلِکَ آخَرُوْنَ‘ فَقَالُوْا لَا بَأْسَ بِالصَّلَاۃِ فِی الْکَعْبَۃِ‘ وَقَالُوْا : قَدْ یَحْتَمِلُ قَوْلُ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ (ھٰذِہِ الْقِبْلَۃُ) مَا ذَکَرْنَا‘ وَیَحْتَمِلُ أَنْ یَکُوْنَ أَرَادَ بِہٖ، ھٰذِہِ الْقِبْلَۃَ الَّتِیْ یُصَلِّی إِلَیْہَا إِمَامُکُمْ الَّذِیْ تَأْتَمُّوْنَ بِہٖ، وَعِنْدَہَا یَکُوْنُ مَقَامَہُ فَأَرَادَ بِذٰلِکَ تَعْلِیْمَہُمْ مَا أَمَرَ اللّٰہُ عَزَّ وَجَلَّ بِہٖ مِنْ قَوْلِہٖ (وَاِتَّخِذُوْا مِنْ مَقَامِ اِبْرَاہِیْمَ مُصَلًّی) [البقرۃ : ۱۲۵] وَلَیْسَ فِیْ تَرْکِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ الصَّلَاۃَ فِیْہَا دَلِیْلٌ عَلٰی أَنَّہٗ لَا یَجُوْزُ الصَّلَاۃُ فِیْہَا .وَقَدْ رُوِیَتْ عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ آثَارُ مُتَوَاتِرَۃٌ أَنَّہٗ صَلّٰی فِیْہَا .فَمِنْ ذٰلِکَ
٢٢٤١: عطاء نے حضرت ابن عباس (رض) سے روایت کی جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بیت اللہ میں داخل ہوئے اس میں چھ ستون ہیں ہر ستون کے پاس کھڑے ہو کر دعا کی مگر نماز نہیں پڑھی۔ امام طحاوی (رح) فرماتے ہیں کچھ علماء اس طرف گئے ہیں کہ کعبہ میں نماز جائز نہیں اور انھوں نے ان آثار کو اپنا مستدل بنایا اور نیز آپ کے اس فرمان کو بھی کہ آپ نے بیت اللہ شریف سے باہر نماز ادا کر کے فرمایا ” ان ھذہ القبلۃ “ بیشک یہ قبلہ ہے۔ دوسرے علماء نے ان سے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ بیت اللہ کے اندر نماز میں چنداں حرج نہیں اور انھوں نے کہا کہ آپ کا ارشاد ” ان ھذہ القبلۃ “ اس بات کا بھی احتمال رکھتا ہے جس کا ہم تذکرہ کر آئے اور دوسرا احتمال یہ بھی ہے کہ اس سے مراد یہ ہو یہی وہ قبلہ ہے کہ جس کی طرف تمہارا امام نماز پڑھاتا ہے جس کی تم اقتداء کرتے ہو اور وہ بیت اللہ کے قریب کھڑا ہوتا ہے ‘ اس سے ان کو اس بات کی تعلیم دینا مقصود تھی جس کا اس نے حکم اس فرمان میں دیا ” واتخذوا من مقام ابراہیم مصل “ کہ تم مقام ابراہیم کو نماز کی جگہ بناؤ۔ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا اس میں نماز ترک کرنا اس بات کی دلیل نہیں کہ اس میں نماز درست نہیں ہے جبکہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کثیر روایات میں وارد ہے کہ آپ نے بیت اللہ شریف میں نماز ادا کی۔ آثار درج ذیل ہیں۔
تخریج : مسلم فی الحج نمبر ٣٩٦۔
حاصل روایات : ان روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ بیت اللہ کے اندر نماز نہیں آپ نے باہر نکل کر نماز پڑھی اور فرمایا ہذہ القبلہ یہ قبلہ فرمانے سے معلوم ہوا کہ کعبہ سامنے ہو تو نماز درست ہوگی اگر اس کا کچھ حصہ پیچھے ہو تو نماز درست نہ ہوگی۔
فریق ثانی کا مؤقف و دلائل : بیت اللہ میں ہر قسم کی نماز فرض و نوافل درست ہے دلائل یہ ہیں ان کا تذکرہ کرنے سے پہلے فریق اوّل کا مختصر جواب عرض کریں گے۔
جواب : ہذہ القبلہ کا جملہ جس کو آپ نے محل استدلال بنایا اس میں کئی احتمال ہیں۔
نمبر 1: وہ احتمال یہ بھی ہے کہ نماز میں تمام قبلہ سامنے ہونا چاہیے اس کا کوئی حصہ پیچھے نہ ہونا چاہیے۔
نمبر 2: یہ باجماعت نماز کے سلسلہ میں فرمان ہے کہ پورا قبلہ امام کے سامنے ہو پیچھے نہ ہو۔
نمبر 3: یہ اس بات کی خبر اور پیشین گوئی ہے کہ بیت اللہ کا کعبہ و قبلہ ہونا کبھی منسوخ نہ ہوگا اب یہی قبلہ رہے گا باقی مکمل کعبہ کا رخ نہ لازم ہے اور نہ ہوسکتا ہے جس جانب کھڑا ہوگا وہی سامنے ہوگی دوسری سامنے نہ ہوگی اور امام بھی اسی طرح ایک جانب ہی کھڑا ہوگا یہ اسی طرح ہے جیسا فرمایا واتخذوا من مقام ابراہیم مصلی (البقرہ۔ ١٢٥) آیت میں جہت مقام ابراہیم مراد ہے عین مقام ابراہیم مراد نہیں۔
جواب نمبر 2: ان روایات میں یہ مذکور ہے کہ آپ نے نماز نہیں پڑھی تو اس سے نماز کی ممانعت ثابت نہیں ہوتی۔
ثبوت نماز کے دلائل :
جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے متواتر آثار مروی ہیں جن سے آپ کا بیت اللہ میں نماز پڑھنا ثابت ہوتا ہے۔ چند یہ ہیں۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔