HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Al Tahawi

.

الطحاوي

2499

۲۴۹۹: حَدَّثَنَا ابْنُ مَرْزُوْقٍ‘ قَالَ : ثَنَا أَبُوْ عَامِرٍ‘ عَنْ اِبْرَاہِیْمَ بْنِ طَہْمَانَ‘ عَنِ الْمُغِیْرَۃِ بْنِ شُبَیْلٍ‘ عَنْ قَیْسِ بْنِ أَبِیْ حَازِمٍ‘ قَالَ : صَلّٰی بِنَا الْمُغِیْرَۃُ بْنُ شُعْبَۃَ‘ فَقَامَ مِنَ الرَّکْعَتَیْنِ قَائِمًا‘ فَقُلْنَا " سُبْحَانَ اللّٰہِ " فَأَوْمَی وَقَالَ " سُبْحَانَ اللّٰہِ " فَمَضَی فِیْ صَلَاتِہٖ .فَلَمَّا قَضٰی صَلَاتَہٗ وَسَلَّمَ‘ سَجَدَ سَجْدَتَیْنِ وَہُوَ جَالِسٌ‘ ثُمَّ قَالَ : (صَلّٰی بِنَا رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ‘ فَاسْتَوَیْ قَائِمًا مِنْ جُلُوْسِہِ‘ فَمَضَی فِیْ صَلَاتِہٖ .فَلَمَّا قَضٰی صَلَاتَہٗ، سَجَدَ سَجْدَتَیْنِ وَہُوَ جَالِسٌ‘ ثُمَّ قَالَ : اِذَا صَلّٰی أَحَدُکُمْ فَقَامَ مِنَ الْجُلُوْسِ‘ فَإِنْ لَمْ یَسْتَتِمَّ قَائِمًا‘ فَلْیَجْلِسْ‘ وَلَیْسَ عَلَیْہِ سَجْدَتَانِ‘ فَإِنِ اسْتَوَیْ قَائِمًا‘ فَلْیَمْضِ فِیْ صَلَاتِہٖ، وَلْیَسْجُدْ سَجْدَتَیْنِ وَہُوَ جَالِسٌ) " .فَھٰذَا الْمُغِیْرَۃُ‘ یَحْکِیْ عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَنَّہٗ سَجَدَ لِلسَّہْوِ‘ لِمَا نَقَصَہُ مِنْ صَلَاتِہٖ بَعْدَ السَّلَامِ .وَھٰذِہِ الْأَحَادِیْثُ‘ قَدْ تَحْتَمِلُ وُجُوْہًا .فَقَدْ یَجُوْزُ أَنْ یَّکُوْنَ مَا ذَکَرْنَا فِیْ حَدِیْثِ ابْنِ بُحَیْنَۃَ‘ وَمُعَاوِیَۃَ‘ مِنْ سُجُوْدِ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لِلسَّہْوِ قَبْلَ السَّلَامِ‘ عَلٰی کُلِّ سَہْوٍ وَجَبَ فِی الصَّلَاۃِ‘ مِنْ نُقْصَانٍ أَوْ زِیَادَۃٍ .وَیَجُوْزُ أَنْ یَّکُوْنَ مَا فِیْ حَدِیْثِ الْمُغِیْرَۃِ‘ مِنْ سُجُوْدِ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بَعْدَ السَّلَامِ‘ عَلٰی کُلِّ سَہْوٍ أَیْضًا یَکُوْنُ فِی الصَّلَاۃِ‘ یَجِبُ لَہٗ سُجُوْدُ السَّہْوِ مِنْ نُقْصَانٍ أَوْ زِیَادَۃٍ .وَیَجُوْزُ أَنْ یَّکُوْنَ مَا فِیْ حَدِیْثِ عِمْرَانَ‘ وَأَبِیْ ھُرَیْرَۃَ‘ وَابْنِ عُمَرَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمْ مِنْ سُجُوْدِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بَعْدَ السَّلَامِ لِمَا زَادَہُ فِی الصَّلَاۃِ سَاہِیًا. یَکُوْنُ کَذٰلِکَ کُلُّ سُجُوْدٍ وَجَبَ لِسَہْوٍ فَہُنَاکَ یَسْجُدُ‘ وَلَا یَکُوْنُ قَصَدَ بِذٰلِکَ إِلَی التَّفْرِقَۃِ بَیْنَ السُّجُوْدِ لِلزِّیَادَۃِ‘ وَبَیْنَ السُّجُوْدِ لِنُقْصَانٍ .وَیَجُوْزُ أَنْ یَّکُوْنَ قَدْ قَصَدَ بِذٰلِکَ التَّفْرِقَۃَ بَیْنَہُمَا. فَنَظَرْنَا فِیْ ذٰلِکَ‘ فَوَجَدْنَا عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ قَدْ حَضَرَ سُجُوْدَ سَہْوِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِیْ یَوْمِ ذِی الْیَدَیْنِ‘ لِلزِّیَادَۃِ الَّتِیْ کَانَ زَادَہَا فِیْ صَلَاتِہٖ مِنْ تَسْلِیْمِہٖ فِیْہَا‘ وَکَانَ سُجُوْدُہٗ ذٰلِکَ بَعْدَ السَّلَامِ .فَوَجَدْنَاہُ قَدْ سَجَدَ بَعْدَ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لِنُقْصَانٍ کَانَ مِنْہُ فِی الصَّلَاۃِ بَعْدَ السَّلَامِ .
٢٤٩٩: قیس بن ابی حازم سے روایت ہے کہ ہمیں مغیرہ بن شعبہ (رض) نے نماز پڑھائی وہ دو رکعتوں میں (بیٹھنے کی بجائے) کھڑے ہوگئے پس ہم نے سبحان اللہ کہا انھوں نے اشارہ کیا اور سبحان اللہ کہا پھر اپنی نماز کو جاری رکھا جب نماز کو مکمل کر کے سلام پھیرا تو بیٹھ کر سہو کے دو سجدے کئے پھر کہا جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں نماز پڑھائی آپ جلسے سے سیدھے کھڑے ہوگئے اور نماز کے تسلسل کو جاری رکھا پھر جب نماز پوری کرلی تو بیٹھ کر دو سجدے ادا کئے پھر فرمایا جب تم میں سے کوئی نماز پڑھتے ہوئے جلسے سے کھڑا ہوجائے اگر وہ بالکل سیدھا کھڑا نہ ہوا ہو تو وہ بیٹھ جائے اس کے ذمے دو سجدے نہیں اور اگر وہ سیدھا کھڑا ہوگیا تو اپنی نماز کو جاری رکھے اور بیٹھ کر دو سجدے کرے۔ یہ حضرت مغیرہ (رض) ہیں جو جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے یہ نقل کر رہے ہیں کہ آپ نے نماز میں کمی کی وجہ سے سجدہ سہو سلام کے بعد کیا اور ان احادیث میں کئی وجوہ کا احتمال ہے۔ یہ بھی ممکن ہے کہ اس سے مراد ابن بحینہ اور معاویہ (رض) کی روایات میں مذکورہ وجہ مراد ہو کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نقصان و زیادتی دونوں حالتوں میں سجدہ سہو سلام سے پہلے کیا اور یہ بھی جائز ہے کہ وہ صورت مراد ہو جو کہ حضرت مغیرہ (رض) کی روایت میں مذکور ہے کہ آپ اضافے اور نقصان دونوں حالتوں میں آپ سے سجدہ سہو سلام کے بعد فرمایا اور تیسری صورت وہ بھی مراد ہوسکتی ہے جو کہ روایت حضرت عمران و ابوہریرہ (رض) اور ابن عمر (رض) میں مذکور ہے۔ کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نماز میں اضافے کا سجدہ سہو سلام کے بعد کیا اسی طرح ہر سجدہ سہو جو واجب ہو خواہ اضافہ کی بناء پر یا نقصان کی وجہ سے بلا تفریق اسے آپ نے سلام کے بعد ادا فرمایا۔ اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ ان دونوں میں فرق کیا ہو۔ جب ہم نے غور کیا تو ہم نے حضرت عمر (رض) کو پایا کہ وہ جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ سجدہ سہو میں جو ذوالیدین والے دن پیش آیا ‘ خود شریک تھے وہ سجدہ اضافے کی وجہ سے تھا اور سلام کے بعد تھا اور ہم نے حضرت عمر (رض) کو پایا کہ انھوں نے آپ کے بعد نقصان کی بناء سلام کے بعد سجدہ کیا۔ روایت ذیل میں ہے۔
تخریج : روایت نمبر ٢٤٩٨ کی تخریج دیکھ لی جائے۔
تمام روایات پر طائرانہ نگاہ
اب تک جس قدر روایات گزری ہیں ان میں یہ احتمالات ہیں۔
نمبر 1: حضرت ابن بحینہ ‘ معاویہ (رض) کی روایات میں جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا سلام سے پہلے سجدہ کرنا مذکور ہے خواہ وہ سجدہ نقصان کی وجہ سے لازم ہوا یا زیادتی کی وجہ سے ان میں کچھ تفاوت نہیں۔
نمبر 2: حضرت مغیرہ (رض) کی روایت میں سلام کے بعد سجدہ مذکور ہے خواہ نقصان کی وجہ سے لازم ہوا ہو یا زیادتی سے لازم ہوا ہو۔
نمبر 3: حدیث عمران بن حصین ‘ ابوہریرہ ‘ ابن عمر (رض) کی روایات میں سجدہ سہو سلام کے بعد ہے خواہ نماز میں زیادتی ہو یا نقصان سجدے کے سلسلے میں کوئی تفاوت و فرق نظر نہیں آتا۔
نمبر 4: فصل ثانی کی روایات میں کمی کی وجہ سے قبل السلام اور زیادتی کی وجہ سے بعدالسلام سہو کے دو سجدے ہیں۔
حاصل کلام :
ان تینوں فصول کی روایات میں یہ چار احتمال موجود ہیں اب کسی نتیجے پر پہنچنے کے لیے کسی دلیل شرعی کی ضرورت ہے چنانچہ غور کے بعد آثار صحابہ (رض) مل گئے جو ایک احتمال کو متعین کر رہے ہیں یہ عمر (رض) ہیں جو ذوالیدین کے واقعہ میں موجود ہیں اور نماز میں اضافہ کی وجہ سے جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ سجدہ سہو بعدالسلام کر رہے ہیں اور جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی وفات کے بعد نماز میں نقصان پر بھی سجدہ سہو سلام کے بعد کر رہے ہیں۔
روایات و آثار صحابہ (رض) ملاحظہ کریں :

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔