HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Al Tahawi

.

الطحاوي

2665

۲۶۶۵: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خُزَیْمَۃَ‘ قَالَ : ثَنَا مُسَدَّدٌ‘ قَالَ : ثَنَا یَحْیٰی عَنْ مِسْعَرٍ‘ قَالَ : ثَنَا أَبُو الزِّنَادِ‘ عَنْ عَمِّہِ زُرْعَۃَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ بْنِ جَرْہَدٍ‘ عَنْ جَدِّہٖ (جَرْہَدٍ‘ قَالَ : مَرَّ بِیْ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَعَلَیَّ بُرْدَۃٌ‘ قَدْ کَشَفْتُ عَنْ فَخُذِیْ فَقَالَ غَطِّ فَخِذَکَ‘ الْفَخِذُ عَوْرَۃٌ) .قَالَ أَبُوْ جَعْفَرٍ : فَھٰذِہِ الْآثَارُ الْمَرْوِیَّۃُ عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ‘ تُخْبِرُ أَنَّ الْفَخِذَ عَوْرَۃٌ‘ وَلَمْ یُضَادَّہَا أَثَرٌ صَحِیْحٌ .فَقَدْ ثَبَتَ بِہَا أَنَّ الْفَخِذَ عَوْرَۃٌ‘ تَبْطُلُ الصَّلَاۃُ بِکَشْفِہَا‘ کَمَا تَبْطُلُ بِکَشْفِ مَا سِوَاہَا مِنَ الْعَوْرَاتِ .فَھٰذَا وَجْہُ ھٰذَا الْبَابِ مِنْ طَرِیْقِ تَصْحِیْحِ مَعَانِی الْآثَارِ .وَأَمَّا وَجْہُ ذٰلِکَ مِنْ طَرِیْقِ النَّظَرِ‘ فَإِنَّا رَأَیْنَا الرَّجُلَ یَنْظُرُ مِنَ الْمَرْأَۃِ الَّتِیْ لَا مَحْرَمَ بَیْنَہٗ وَبَیْنَہَا إِلَی وَجْہِہَا وَکَفَّیْہَا‘ وَلَا یَنْظُرُ إِلٰی مَا فَوْقَ ذٰلِکَ‘ مِنْ رَأْسِہَا‘ وَلَا إِلٰی أَسْفَلِ مِنْہُ‘ مِنْ بَطْنِہَا‘ وَظَہْرِہَا‘ وَفَخِذَیْہَا‘ وَسَاقَیْہَا‘ وَرَأَیْنَاہُ فِیْ ذَاتِ الْمَحْرَمِ مِنْہُ لَا بَأْسَ أَنْ یَنْظُرَ مِنْہَا إِلٰی صَدْرِہَا‘ وَشَعْرِہَا‘ وَوَجْہِہَا‘ وَرَأْسِہَا‘ وَسَاقِہَا‘ وَلَا یَنْظُرُ إِلٰی مَا بَیْنَ ذٰلِکَ مِنْ بَدَنِہَا .وَکَذٰلِکَ رَأَیْنَاہُ یَنْظُرُ مِنَ الْأَمَۃِ الَّتِیْ لَا مِلْکَ لَہٗ عَلَیْہَا‘ وَلَا مَحْرَمَ بَیْنَہٗ وَبَیْنَہَا‘ فَکَانَ مَمْنُوْعًا مِنَ النَّظَرِ مِنْ ذَاتِ الْمَحْرَمِ مِنْہُ وَمِنَ الْأَمَۃِ الَّتِیْ لَیْسَتْ بِمَحْرَمٍ لَہٗ‘ وَلَا مِلْکَ لَہٗ عَلَیْہَا - إِلٰی فَخِذِہَا‘ کَمَا کَانَ مَمْنُوْعًا مِنَ النَّظَرِ إِلٰی فَرْجِہَا فَصَارَ حُکْمُ الْفَخِذِ مِنَ النِّسَائِ، کَحُکْمِ الْفَرَجِ‘ لَا کَحُکْمِ السَّاقِ .فَالنَّظْرُ عَلٰی ذٰلِکَ أَنْ یَّکُوْنَ مِنَ الرِّجَالِ أَیْضًا کَذٰلِکَ‘ وَأَنْ یَّکُوْنَ حُکْمُ فَخِذِ الرَّجُلِ فِی النَّظَرِ إِلَیْہٖ‘ کَحُکْمِ فَرْجِہِ فِی النَّظَرِ إِلَیْہٖ‘ لَا کَحُکْمِ سَاقِہٖ۔ فَلَمَّا کَانَ النَّظَرُ إِلٰی فَرْجِہِ مُحَرَّمًا‘ کَانَ کَذٰلِکَ النَّظَرُ إِلٰی فَخِذِہِ مُحَرَّمًا‘ وَکَذٰلِکَ کُلُّ مَا کَانَ حَرَامًا عَلَی الرَّجُلِ أَنْ یَنْظُرَ إِلَیْہِ مِنْہُ إِلٰی ذَاتِ الْمَحْرَمِ مِنْہُ‘ فَحَرَامٌ عَلَی الرِّجَالِ أَنْ یَنْظُرَ إِلَیْہِ بَعْضُہُمْ مِنْ بَعْضٍ .وَکُلُّ مَا کَانَ حَلَالًا أَنْ یَنْظُرَ ذُو الْمَحْرَمِ مِنَ الْمَرْأَۃِ ذَاتِ الْمَحْرَمِ مِنْہُ‘ فَلاَ بَأْسَ أَنْ یَنْظُرَہُ الرِّجَالُ بَعْضُہُمْ مِنْ بَعْضٍ .فَھٰذَا ہُوَ أَصْلُ النَّظَرِ فِیْ ھٰذَا الْبَابِ‘ وَقَدْ وَافَقَ ذٰلِکَ مَا جَائَ تْ بِہِ الرِّوَایَاتُ الَّتِیْ رَوَیْنَاہَا عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ .فَبِذٰلِکَ نَأْخُذُ‘ وَہُوَ قَوْلُ أَبِیْ حَنِیْفَۃَ‘ وَأَبِیْ یُوْسُفَ‘ وَمُحَمَّدٍ رَحِمَہُمُ اللّٰہُ تَعَالٰی
٢٦٦٥: ابوالزناد نے اپنے چچا زرعہ بن عبدالرحمن بن جرہد کے واسطے سے اپنے دادا جرہد سے بیان کیا کہ میرے پاس سے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا گزر ہوا اور میں چادر اوڑھے ہوئے تھا جس سے میری ران ظاہر ہوئی تو آپ نے فرمایا اپنی ران کو ڈھانپ لو ران ستر ہے۔ امام طحاوی (رح) فرماتے ہیں کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے مروی آثار اس بات کی نشاندہی کر رہے ہیں کہ ران ستر ہے اور ان کے مقابلہ میں کوئی صحیح روایت موجود نہیں ہے۔ پس ان آثار سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ ران ستر ہے اور اس کے کھل جانے سے نماز باطل ہوجاتی ہے جیسا بقیہ ستر کے مقامات کھل جانے سے نماز باطل ہوتی ہے۔ اب رہا غور و فکر کے انداز سے اس بات کو جانچتے ہیں۔ ہم یہ بات پاتے ہیں کہ آدمی (ضرورت کے پیش نظر) غیر محرم عورت کے اعضاء چہرے اور ہتھیلیوں پر نگاہ ڈال سکتا ہے۔ اس سے اوپر والا حصہ سر اور اس سے نچلے حصہ پیٹ ‘ پشت ‘ ران ‘ پنڈلیوں کو نہیں دیکھ سکتا اور محرم کے لیے اس کے سینے ‘ بال ‘ چہرے ‘ سر ‘ پنڈلیوں تک کو دیکھنا مباح ہے۔ ان کے مابین بقیہ بدن کو دیکھنا اسے بھی درست نہیں۔ اسی طرح ہم نے دیکھا کہ لونڈی جو غیر کی ملکیت ہو اور ان کے مابین کوئی محرم بھی موجود نہ ہو تو اس کے بھی محرم والے اعضاء کو دیکھ سکتا ہے۔ پس محرم عورت اور غیر ملک لونڈی کی ران کو دیکھنا اس طرح ممنوع ہے جیسا کہ اس کی شرمگاہ کو دیکھنا ممنوع ہے۔ پس عورتوں کے سلسلہ میں ران اور شرمگاہ کا حکم ایک جیسا ہے۔ اس کا حکم پنڈلی والا نہیں۔ پس نظر کا تقاضا یہی ہے کہ مردوں کے لیے بھی اسی طرح کا حکم ہو اور آدمی کی ران کو دیکھنا شرمگاہ کے دیکھنے کے حکم میں ہو نہ کہ پنڈلی کی طرح ہو۔ پس جب شرمگاہ کی طرف دیکھنا حرام ہے ران کی طرف دیکھنا بھی اسی طرح حرام ہے۔ اسی طرح ہر وہ چیز مرد کو دیکھنا محرم کے معاملے میں حرام ہے تو مردوں کے معاملے میں بھی ایک دوسرے مرد کو ان اعضاء کی طرف دیکھنا حرام ہے اور ہر وہ عضو جو محرم عورت کے لیے محرم مرد کو دیکھنا حلال ہے تو مردوں کو بھی ان اعضاء کو دیکھنا کچھ حرج نہیں رکھتا۔ اس سلسلے میں قیاس یہی چاہتا ہے اور اس کی مؤید وہ روایات ہیں جن کو ہم جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اوپر نقل کرچکے ہیں اور ہم اسی کو اختیار کرتے ہیں اور یہی ہمارے امام ابوحنیفہ ‘ امام ابویوسف اور امام محمد (رح) کا قول ہے۔
تخریج : مسند احمد ٣؍٤٧٨۔
حاصل روایات : ان تمام آثار مرویہ سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ ران ستر کا حصہ ہے اور کوئی صحیح روایت ان کے متضاد موجود نہیں اس سے یہ ثابت ہوا کہ ران ستر ہے اور اس کے کھل جانے سے نماز ٹوٹ جاتی ہے جس طرح دوسرے مستورہ اعضاء کے کھل جانے سے نماز ٹوٹ جاتی ہے۔
آثار کی تصحیح کے انداز سے تو یہی بات ثابت ہے اب نظر کے طریق سے ہم ثابت کرتے ہیں۔
نظر طحاوی (رح) :
شریعت کا حکم یہ ہے کہ غیر محرم عورت کی ہتھیلی ‘ چہرہ ‘ قدم کے علاوہ باقی کسی بھی حصہ کا دیکھنا حرام اور ناجائز ہے اور ذو رحم محرم اور دوسرے کی باندی کے سر کے بال ‘ سینہ ‘ پنڈلی ‘ بازو وغیرہ کا دیکھنا مباح اور جائز ہے۔
لیکن ان عورتوں کی فخذ اور ران کا دیکھنا اسی طرح حرام اور ناجائز ہے جس طرح ان کے فرج کا دیکھنا حرام اور ناجائز ہے پس اس سے معلوم ہوا کہ عورتوں کی ران کا حکم شرمگاہ کی طرح ہے۔ پس اسی طرح مردوں کی ران کا حکم بھی مردوں کی شرمگاہ کی طرح ہوگا کہ جس طرح مردوں کے شرمگاہ کا دیکھنا حرام ہے اسی طرح ان کے ران کا دیکھنا بھی حرام ہوگا فلہٰذا تمام مردوں پر ان کی ران کا چھپانا واجب ہے۔
نیز اس طرح اپنے ذی رحم محرم عورت کے جن اعضاء کا دیکھنا مرد کے لیے حرام ہے دوسرے مرد کے ان اعضاء کا دیکھنا بھی حرام ہوگا۔
ہماری یہ نظر روایات صحیح صریحہ کے عین موافق ہے اس لیے یہی حکم مسلم ہے ہمارے علماء ثلاثہ امام ابوحنیفہ ‘ ابو یوسف ‘ محمد (رح) کا یہی قول ہے۔ واللہ اعلم۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔