HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Al Tahawi

.

الطحاوي

2816

۲۸۱۶ : حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مَعْبَدٍ‘ قَالَ : ثَنَا یُوْنُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ‘ قَالَ : ثَنَا اللَّیْثُ بْنُ سَعْدٍ‘ عَنْ یَزِیْدَ بْنِ أَبِیْ حَبِیْبٍ‘ عَنْ أَبِی الْخَیْرِ‘ عَنْ عُقْبَۃَ بْنِ عَامِرٍ (أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ خَرَجَ یَوْمًا‘ فَصَلّٰی عَلٰی أَہْلِ أُحُدٍ‘ صَلَاتَہٗ عَلَی الْمَیِّتِ) .فَفِیْ حَدِیْثِ عُقْبَۃَ (أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ صَلّٰی عَلٰی قَتْلَی أُحُدٍ‘ بَعْدَ مَقْتَلِہِمْ بِثَمَانِ سِنِیْنَ) ، فَلاَ یَخْلُو صَلَاتُہٗ عَلَیْہِمْ فِیْ ذٰلِکَ الْوَقْتِ مِنْ أَحَدِ ثَلاَثَۃِ مَعَانٍ : إِمَّا أَنْ یَّکُوْنَ سُنَّتُہُمْ کَانَتْ أَنْ لَا یُّصَلِّیْ عَلَیْہِمْ‘ ثُمَّ نُسِخَ ذٰلِکَ الْحُکْمُ بَعْدُ‘ بِأَنْ یُّصَلِّیْ عَلَیْہِمْ .أَوْ أَنْ تَکُوْنَ تِلْکَ الصَّلَاۃُ الَّتِیْ صَلَّاہَا عَلَیْہِمْ تَطَوُّعًا‘ وَلَیْسَ لِلصَّلَاۃِ عَلَیْہِمْ أَصْلٌ فِی السُّنَّۃِ وَالْاِیْجَابِ .أَوْ یَکُوْنَ مِنْ سُنَّتِہِمْ أَنْ لَا یُّصَلِّیْ عَلَیْہِمْ بِحَضْرَۃِ الدَّفْنِ‘ وَیُّصَلِّیْ عَلَیْہِمْ بَعْدَ طُوْلِ ھٰذِہِ الْمُدَّۃِ .لَا یَخْلُو فِعْلُہٗ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مِنْ ھٰذِہِ الْمَعَانِی الثَّلَاثَۃِ .فَاعْتَبَرْنَا ذٰلِکَ‘ فَوَجَدْنَا أَمْرَ الصَّلَاۃِ عَلٰی سَائِرِ الْمَوْتَی‘ ہُوَ أَنْ یُّصَلِّیْ عَلَیْہِمْ قَبْلَ دَفْنِہِمْ .ثُمَّ تَکَلَّمَ النَّاسُ فِی التَّطَوُّعِ عَلَیْہِمْ قَبْلَ أَنْ یُدْفَنُوْا‘ وَبَعْدَمَا یُدْفَنُوْنَ‘ فَجَوَّزَ ذٰلِکَ قَوْمٌ وَکَرِہَہُ آخَرُوْنَ .فَأَمْرُ السُّنَّۃِ فِیْہِ أَوْکَدُ مِنَ التَّطَوُّعِ لِاجْتِمَاعِہِمْ عَلَی السُّنَّۃِ وَاخْتِلَافِہِمْ فِی التَّطَوُّعِ .فَإِنْ کَانَ قَتْلَی أُحُدٍ مِمَّنْ تَطَوَّعَ بِالصَّلَاۃِ عَلَیْہِمْ کَانَ فِیْ ثُبُوْتِ ذٰلِکَ ثُبُوْتُ السُّنَّۃِ فِی الصَّلَاۃِ عَلَیْہِمْ قَبْلَ أَوَانِ وَقْتِ التَّطَوُّعِ بِہَا عَلَیْہِمْ وَکُلُّ تَطَوُّعٍ‘ فَلَہُ أَصْلٌ فِی الْفَرْضِ .فَإِنْ ثَبَتَ أَنَّ تِلْکَ الصَّلَاۃَ کَانَتْ مِنَ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ تَطَوُّعًا تَطَوَّعَ بِہٖ، فَلاَ یَکُوْنُ ذٰلِکَ إِلَّا وَالصَّلَاۃُ عَلَیْہِمْ سُنَّۃٌ‘ کَالصَّلَاۃِ عَلٰی غَیْرِہِمْ .وَإِنْ کَانَتْ صَلَاتُہُمْ عَلَیْہِمْ‘ لِعِلَّۃِ نَسْخِ فِعْلِہِ الْأَوَّلِ‘ وَتَرْکِہٖ الصَّلَاۃَ عَلَیْہِمْ‘ فَإِنَّ صَلَاتَہٗ ھٰذِہٖ عَلَیْہِمْ‘ تُوْجِبُ أَنَّ مِنْ سُنَّتِہِمُ الصَّلَاۃَ عَلَیْہِمْ‘ وَأَنَّ تَرْکَہُ الصَّلَاۃَ عَلَیْہِمْ عِنْدَ دَفْنِہِمْ مَنْسُوْخٌ .وَإِنْ کَانَتْ صَلَاتُہٗ عَلَیْہِمْ‘ إِنَّمَا کَانَتْ لِأَنَّ ہٰکَذَا سُنَّتَہُمْ‘ أَنْ لَا یُّصَلِّیْ عَلَیْہِمْ إِلَّا بَعْدَ ھٰذِہِ الْمُدَّۃِ‘ وَأَنَّہُمْ خُصُّوْا بِذٰلِکَ‘ فَقَدْ یُحْتَمَلُ أَنْ یَّکُوْنَ کَذٰلِکَ حُکْمُ سَائِرِ الشُّہَدَائِ ‘ أَنْ لَا یُّصَلِّیْ عَلَیْہِمْ إِلَّا بَعْدَ مُضِیِّ مِثْلِ ھٰذِہِ الْمُدَّۃِ .وَیَجُوْزُ أَنْ یَّکُوْنَ سَائِرُ الشُّہَدَائِ یُعَجَّلُ الصَّلَاۃُ عَلَیْہِمْ غَیْرَ شُہَدَائِ أُحُدٍ‘ فَإِنَّ سُنَّتَہُمْ کَانَتْ تَأْخِیْرَ الصَّلَاۃِ عَلَیْہِمْ أَنَّہٗ قَدْ ثَبَتَ بِکُلِّ ھٰذِہِ الْمَعَانِیْ أَنَّ مِنْ سُنَّتِہِمْ ثُبُوْتَ الصَّلَاۃِ عَلَیْہِمْ إِمَّا بَعْدَ حِیْنٍ وَإِمَّا قَبْلَ الدَّفْنِ .ثُمَّ کَانَ الْکَلَامُ بَیْنَ الْمُخْتَلِفِیْنَ فِیْ وَقْتِنَا ھٰذَا‘ إِنَّمَا ہُوَ فِیْ إِثْبَاتِ الصَّلَاۃِ عَلَیْہِمْ قَبْلَ الدَّفْنِ‘ أَوْ فِیْ تَرْکِہَا أَلْبَتَّۃَ. فَلَمَّا ثَبَتَ فِیْ ھٰذَا الْحَدِیْثِ‘ الصَّلَاۃُ عَلَیْہِمْ بَعْدَ الدَّفْنِ کَانَتِ الصَّلَاۃُ عَلَیْہِمْ قَبْلَ الدَّفْنِ أَحْرٰی وَأَوْلٰی. ثُمَّ قَدْ رُوِیَ عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِیْ غَیْرِ شُہَدَائِ أُحُدٍ‘أَنَّہٗ صَلّٰی عَلَیْہِمْ.
٢٨١٦: ابوالخیر نے عقبہ بن عامر (رض) سے نقل کیا کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک دن باہر نکلے اور اہل احد پر نماز جنازہ اسی طرح ادا کی جس طرح میت پر کی جاتی ہے۔ آپ کا ان پر اس وقت میں نماز جنازہ پڑھنا تین معانی کا احتمال رکھتا ہے۔ نمبرا یا تو ان کے ہاں طریقہ یہ تھا کہ ان پر نماز نہ پڑھی جاتی تھی پھر یہ حکم منسوخ ہوگیانمبر ٢ یا وہ نماز جوان پر پڑھی گئی وہ نفلی تھی اور اصل میں ان پر نہ نماز مسنون ہے نہ واجب۔ نمبر ٣ یا ان کے ہاں یہ طریقہ ہو کہ دفن کے وقت نماز نہ پڑھتے ہوں اور ان پر طویل مدت کے نماز پڑھتے ہوں۔ آپ کا یہ عمل مبارک ان تین معانی میں ایک احتمال ضروری رکھتا ہے۔ پس ہم نے جانچا تو ہم نے یہ بات پائی کہ نماز کا حکم تو عام مردوں پر ہے اور وہ اس طرح ہے کہ تدفین سے پہلے ان پر نماز جنازہ پڑھی جائے پھر لوگوں نے دفن سے قبل اور بعد اس کے نفل ہونے میں کلام کیا ہے۔ بعض علماء نے اس کو درست قرار دیا جب کہ دوسروں نے اس کو ناپسند کیا ۔ سنت سے اس کا حکم نفل سے مؤکد ہے کیونکہ سنت ہونے پر اجماع ہے البتہ نفل ہونے میں اختلاف ہے۔ پس اگر مقتولین احد پر نماز نفلی نماز تھی تو پھر اس نماز کے ثبوت سے نفل کا وقت آنے سے قبل نماز کا ان پر سنت ہونا ثابت ہو رہا ہے۔ اور قاعدہ یہ ہے کہ ہر نفل کی فرض میں اصل پائی جاتی ہے۔ پس اگر یہ بات پایہ ثبوت کو پہنچ جائے جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی وہ نماز نفلی تھی اور آپ نے بطور نفل پڑھی تھی ۔ تو یہ اسی صورت میں ہوسکتی ہے کہ نماز سنت ہو ۔ جیسا کہ دوسروں پر نماز ہے۔ اور اگر ان پر نماز جنازہ پہلے فعل کے منسوخ ہونے کی بناء پر ہو اور ان پر نماز چھوڑنے کی وجہ ہو ۔ تو آپ کا ان پر نماز پڑھنا اس بات کو لازم کرتا ہے کہ ان کے ہاں طریقہ ان پر نماز پڑھنے کا تھا اور دفن کے وقت ان پر نماز جنازہ کا ترک والا عمل منسوخ ہوچکا ہے۔ اور اگر آپ کا ان پر نماز پڑھنا اس بناء پر تھا کہ ان کے ہاں طریقہ یہی تھا کہ ان پر نماز اتنی مدت کے بعد پڑھی جائے اور یہ ان کی خصوصیت تھی ۔ تو اس میں یہ بھی احتمال ہے کہ تمام شہداء کا یہی حکم ہو کہ اتنا وقت گزر جانے کے بعد ان پر نماز جنازہ پڑھی جائے اور عین ممکن ہے کہ تمام شہداء پر جو شہدائِ احد کے علاوہ ہوں جلد نماز پڑھی جاتی ہو اور ان کے ہاں تاخیر کا طریقہ ہو۔ بہر صورت یہ معانی شہداء پر نماز جنازہ کو ثابت کرتے ہیں خواہ کچھ وقت کے بعد ہو یا دفن سے پہلے ہو۔ پھر آج تک اختلاف کرنے والوں میں یہ بات چلی آرہی ہے کہ وہ دفن سے قبل ان کے لیے پایہ ثبوت کو پہنچ گئی یا قطعا اسے چھوڑ دیا پس جب اس روایت نے دفن کے بعد بھی نماز ان پر ثابت کردی تو اس سے بہتر یہ ہے کہ دفن سے پہلے پڑھی جائے۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے شہدائِ احد کے علاوہ شہداء پر نماز جنازہ پڑھنا ثابت ہے۔ جیسا اس روایت میں ہے۔
عقبہ کی دوسری روایت میں ہے کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مقتولین احد پر ان کے قتل کے آٹھ سال بعد نماز جنازہ پڑھی۔
تخریج : ابو داؤد فی الجنائز باب ٧٠‘ نمبر ٣٢٢٣۔
روایات میں محاکمہ :
آٹھ سال بعد نماز پڑھنے میں تین احتمال ہیں۔
نمبر 1: شہداء پر نماز نہ پڑھنے کا طریقہ اولاً تھا اس لیے اس وقت نہ پڑھی پھر یہ منسوخ ہوا تو آپ کو نماز کا حکم ہوا آپ نے نماز جنازہ پڑھی۔
نمبر 2: یہ دوبارہ پڑھی جانے والی نماز فرض نہ تھی بلکہ نفلی تھی فرض پہلے پڑھی جا چکی تھی گویا اس وقت تک نماز جنازہ کے سنت یا وجوب میں کوئی اصل نہ تھی۔
نمبر 3: تدفین کے وقت شہداء پر نماز نہ پڑھی جاتی ہو کچھ مدت گزرنے کے بعد پڑھی جاتی ہو جب آپ کا یہ فعل ان میں سے کوئی ایک احتمال رکھتا ہے اس بات کا اعتبار کرتے ہوئے ہم نے دیکھا کہ نماز جنازہ کا حکم دفن سے پہلے تمام اموات کے متعلق پایا جاتا ہے البتہ دفن سے پہلے دوسری مرتبہ بطور نفل نماز جنازہ میں بعض لوگوں نے جائز قرار دیا اور دوسروں سے مکروہ قرار دیا اسی طرح دفن کے بعد بھی بطور تطوع نماز جنازہ میں یہی اختلاف پایا جاتا ہے۔
پہلا جنازہ جو کہ سنت طریقہ ہے وہ زیادہ موکد ہے کیونکہ اس پر تو سب کا اتفاق ہے اور نفل میں اختلاف ہے۔
اگر شہداء ان لوگوں سے ہیں جن پر بطور نفل نماز جنازہ پڑھی جاتی ہے تو اس نفل کے ثبوت کی وجہ سے ان پر نفل نماز سے پہلے ان پر نماز جنازہ کی مسنون نیت ثابت ہوجائے گی اس لیے کہ ہر نفل کے لیے فرض میں اصل ہوتی ہے اگر عقبہ بن عامر (رض) کی روایت والی نماز حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف سے بطور نفل ثابت ہوتی ہے تو تمام اموات کی طرح شہداء کی نماز جنازہ کا مسنون ہونا ثابت ہوجائے گا۔
اور اگر شہداء کا دفن کردینا بغیر نماز کے پہلے مقرر تھا تو یہ بات لازم آئے گی کہ آٹھ سال بعد آپ کا وہاں جا کر نماز پڑھنا پہلے حکم کو منسوخ کرنے والا ہے۔
اور اگر آٹھ سال بعد نماز پڑھنا شہداء کی نماز کا طریقہ تھا تو یہ شہداء کی خصوصیات سے ہے تو پھر یہ امکان ہے کہ ہر شہید کا حکم یہی ہو کہ سات یا آٹھ سال بعد اس کی قبر پر نماز جنازہ پڑھی جائے یا پھر یہ مان لیا جائے کہ شہداء احد کے علاوہ شہداء کا یہ حکم نہیں بلکہ دفن سے پہلے بعجلت تمام ان کی نماز پڑھی جائے جو صورت بھی مانیں شہداء پر نماز کا ثبوت مل جائے گا۔
پس اس سے یہ ثابت ہوگیا کہ شہداء پر نماز مسنون طریقہ ہے اور یہ ثابت ہے خواہ مدت کے بعد یا دفن سے پہلے اب اس مختلف فی مسئلہ میں جب دفن کے بعد نماز ثابت ہوچکی تو دفن سے پہلے ان پر نماز پڑھنا تو بدرجہ اولیٰ ثابت ہوجائے گا اس بات کے ثبوت کے لیے مندرجہ ذیل روایت ملاحظہ فرمائیں۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔