HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Al Tahawi

.

الطحاوي

5357

۵۳۵۶ : وَحَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ الْفَرَجِ قَالَ : ثَنَا یَحْیَی بْنُ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ بُکَیْرٍ قَالَا : ثَنَا عَبْدُ اللّٰہِ بْنُ لَہِیْعَۃَ قَالَ : حَدَّثَنِیْ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ عَنْ عُرْوَۃَ عَنِ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَۃَ عَنْ أَبِیْہِ قَالَ : لَقَدْ أَظْہَرَ نَبِیُّ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ الْاِسْلَامَ فَأَسْلَمَ أَہْلُ مَکَّۃَ وَذٰلِکَ قَبْلَ أَنْ تُفْرَضَ الصَّلَاۃُ حَتّٰی اِنْ کَانَ لَیَقْرَأُ بِالسَّجْدَۃِ وَیَسْجُدُ فَیَسْجُدُوْنَ فَمَا یَسْتَطِیْعُ بَعْضُہُمْ أَنْ یَسْجُدَ مِنْ الزِّحَامِ وَضِیْقِ الْمَکَانِ لِکَثْرَۃِ النَّاسِ حَتَّی قَدِمَ رُئُوْسُ قُرَیْشٍ الْوَلِیْدُ بْنُ الْمُغِیْرَۃِ وَأَبُوْجَہْلٍ وَغَیْرُہُ فَکَانُوْا بِالطَّائِفِ فِیْ أَرَضِیہِمْ فَقَالَ : أَتَدَعُوْنَ دِیْنَ آبَائِکُمْ فَکَفَرُوْا .قَالَ أَبُوْجَعْفَرٍ رَحِمَہُ اللّٰہُ : فَفِیْ ہٰذَا الْحَدِیْثِ أَنَّ اِسْلَامَ أَہْلِ مَکَّۃَ قَدْ کَانَ تَقَدَّمَ وَأَنَّہُمْ کَفَرُوْا بَعْدَ ذٰلِکَ .فَکَیْفَ یَجُوْزُ أَنْ یُؤَمِّنَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَوْمًا مُرْتَدِّیْنَ بَعْدَ قُدْرَتِہِ عَلَیْہِمْ ؟ ہَذَا لَا یَجُوْزُ عَلَیْہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ .وَلَقَدْ أَجْمَعَ الْمُسْلِمُوْنَ جَمِیْعًا أَنَّ الْمُرْتَدَّ یُحَالُ بَیْنَہُ وَبَیْنَ الطَّعَامِ اِلَّا مَا یَقُوْمُ بِنَفْسِہِ وَأَنَّہٗ یُحَالُ بَیْنَہُ وَبَیْنَ سَعَۃِ الْعَیْشِ ، وَالتَّصَرُّفِ فِیْ أَرْضِ اللّٰہِ حَتَّی یُرَاجِعَ دِیْنَ اللّٰہِ تَعَالٰی أَوْ یَأْبَیْ ذٰلِکَ فَیَمْضِیَ عَلَیْہِ حُکْمُ اللّٰہِ تَعَالٰی وَأَنَّہٗ لَوْ سَأَلَ الْاِمَامَ أَنْ یُؤَمِّنَہٗ عَلٰی أَنْ یُقِیْمَ مُرْتَدًّا آمِنًا فِیْ دَارِ الْاِسْلَامِ أَنَّ الْاِمَامَ لَا یُجِیْبُہٗ اِلٰی ذٰلِکَ وَلَا یُعْطِیْہِ مَا سَأَلَ .فَفِیْ ثُبُوْتِ مَا ذَکَرْنَا مِنْ اِجْمَاعِ الْمُسْلِمِیْنَ عَلٰی مَا وَصَفْنَا دَلِیْلٌ صَحِیْحٌ وَحُجَّۃٌ قَاطِعَۃٌ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لَمْ یُؤَمِّنْ أَہْلَ مَکَّۃَ بَعْدَ قُدْرَتِہٖ عَلَیْہِمْ وَظَفَرِہٖ بِہِمْ وَاللّٰہُ أَعْلَمُ بِالصَّوَابِ .
٥٣٥٦: عروہ نے مسور بن مخرمہ سے انھوں نے اپنے والد سے روایت کی ہے کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسلام کو غالب و ظاہر فرمایا تو اہل مکہ اسلام لے آئے اور یہ نماز کی فرضیت سے پہلے کی بات ہے یہاں تک کہ جب آپ آیت سجدہ پڑھتے اور آپ سجدہ کرتے تو وہ بھی سجدہ کرتے بعض جگہ کی تنگی اور بھیڑ کی وجہ سے سجدہ نہ کر پاتے کیونکہ لوگوں کی تعداد بہت زیادہ تھی قریش کا سربراہ ولید بن مغیرہ ‘ ابو جہل وغیرہ وہ طائف میں اپنے علاقے میں تھے وہ کہنے لگے کیا تم اپنے آباء کا دین چھوڑ رہے ہو ‘ چنانچہ انھوں نے انکار کردیا۔ امام طحاوی (رح) فرماتے ہیں کہ یہ روایت ثابت کرتی ہے کہ اہل مکہ کا اسلام پہلے تھا اور انھوں نے پھر انکار کیا۔ پھر یہ کیسے درست ہے کہ قدرت کے بعد اس قوم کو امان دی جائے جو مرتد ہوئے تھے ؟ یہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے متعلق سوچنا بھی غلط ہے۔ مسلمانوں کا اس بات پر اجماع ہے کہ مرتد کے کھانے میں رکاوٹ ڈالی جائے گی سوائے اس مقدار کے جس سے اس کی جان بچ جائے اس کے اور خوشحالی اور زمین میں تصرف و کاروبار میں رکاوٹ ڈالی جائے گی تاکہ وہ دین کی طرف لوٹ آئے یا انکار کر دے پھر اس پر اللہ تعالیٰ کا حکم (قتل) نافذ کردیا جائے اگر وہ یہ مطالبہ کرے کہ حاکم اس کو امن دے تاکہ وہ ارتداد کی حالت میں دارالاسلام میں مقیم رہے تو اس کی یہ درخواست قبول نہ کی جائے گی۔ اس دلیل سے یہ ثابت ہوا کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اہل مکہ کو قدرت و کامیابی کے امان نہیں دی۔ واللہ اعلم بالصواب والیہ المرجع والمآب۔
امام طحاوی (رح) کا ارشاد : یہ روایت ثابت کرتی ہے کہ اہل مکہ کا اسلام پہلے تھا اور انھوں نے پھر انکار کیا۔ پھر یہ کیسے درست ہے کہ قدرت کے بعد اس قوم کو امان دی جائے جو مرتد ہوئے تھے ؟ یہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے متعلق سوچنا بھی غلط ہے۔
اجماعی مسئلہ :
مسلمانوں کا اس بات پر اجماع ہے کہ مرتد کے کھانے میں رکاوٹ ڈالی جائے گی سوائے اس مقدار کے جس سے اس کی جان بچ جائے اس کے اور خوشحالی اور زمین میں تصرف و کاروبار میں رکاوٹ ڈالی جائے گی تاکہ وہ دین کی طرف لوٹ آئے یا انکار کر دے پھر اس پر اللہ تعالیٰ کا حکم (قتل) نافذ کردیا جائے اگر وہ یہ مطالبہ کرے کہ حاکم اس کو امن سے تاکہ وہ ارتداد کی حالت میں دارالاسلام میں مقیم رہے تو اس کی یہ درخواست قبول نہ کی جائے گی۔
اس دلیل سے یہ ثابت ہوا کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اہل مکہ کو قدرت و کامیابی کے امان نہیں دی۔ واللہ اعلم بالصواب والیہ المرجع والمآب
حاصل کلام : امام طحاوی (رح) نے یہاں فریق اوّل کے مؤقف کو ترجیح دی اور اس کے لیے طویل بحث کر کے مختلف پہلووں پر روشنی ڈالتے ہوئے اس کو واضح کیا اس باب میں بھی اپنے مزاج کے خلاف تذکرہ فریق اوّل کا پہلے کر کے ترجیح اسی کو دی حالانکہ وہ راجح مسلک کو اکثر و بیشتر بعد میں ذکر کرتے ہیں۔ اس باب میں ثابت کیا کہ مکہ مکرمہ زور سے فتح کیا گیا ہے۔ واللہ اعلم۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔