HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Al Tahawi

.

الطحاوي

6271

۶۲۶۹: حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ دَاوٗدَ قَالَ : ثَنَا أَبُو الْوَلِیْدِ ، قَالَ : ثَنَا شُعْبَۃُ ، عَنْ عَدِیِّ بْنِ ثَابِتٍ ، عَنْ الْبَرَائِ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ أَنَّہُمْ أَصَابُوْا مِنَ الْفَیْئِ حُمُرًا فَذَبَحُوْہَا .فَقَالَ النَّبِیُّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : أَکْفِئُوْا الْقُدُوْرَ قَالُوْا : فَبَیَّنَ ہٰذَا الْحَدِیْثُ أَنَّ تِلْکَ الْحُمُرَ ، کَانَتْ نُہْبَۃً .فَقِیْلَ لَہُمْ : فَاِذَا ثَبَتَ أَنَّہَا کَانَتْ نُہْبَۃً کَمَا ذَکَرْتُمْ ، فَمَا دَلِیْلُکُمْ عَلٰی أَنَّ النَّہْیَ کَانَ لِلنُّہْبَۃِ ؟ وَمَا جَعَلَکُمْ بِتَأْوِیْلِ ذٰلِکَ النَّہْیِ أَنَّہٗ کَانَ لِلنُّہْبَۃِ أَوْلَی مِنْ غَیْرِکُمْ فِیْ تَأْوِیْلِہِ أَنَّ النَّہْیَ عَنْہَا کَانَ لَہَا فِیْ أَنْفُسِہَا لَا لِلنُّہْبَۃِ .وَقَدْ ذَکَرْنَا فِیْ حَدِیْثِ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ لَہُمْ أَکْفِئُوْہَا ، فَاِنَّہَا رِجْسٌ فَدَلَّ ذٰلِکَ عَلٰی أَنَّ النَّہْیَ وَقَعَ عَلَیْہَا ، لِأَنَّہَا رِجْسٌ ، لَا لِأَنَّہَا نُہْبَۃٌ .وَفِیْ حَدِیْثِ سَلَمَۃَ بْنِ الْأَکْوَعِ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ لَہُمْ أَکْفِئُوْا الْقُدُوْرَ ، وَاکْسِرُوْہَا .فَقَالُوْا : یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ أَوَ نَغْسِلُہَا ؟ فَقَالَ أَوْ ذَاکَ فَدَلَّ ذٰلِکَ أَیْضًا عَلٰی أَنَّ النَّہْیَ کَانَ لِنَجَاسَۃِ لُحُوْمِ الْحُمُرِ ، لَا لِأَنَّہَا نُہْبَۃٌ ، وَلَا لِأَنَّہَا مَغْصُوْبَۃٌ .أَلَا یَرَی أَنَّ رَجُلًا لَوْ غَصَبَ شَاۃً فَذَبَحَہَا وَطَبَخَ لَحْمَہَا ، أَنَّ قِدْرَہُ الَّتِی طَبَخَ ذٰلِکَ فِیْہَا لَا یَتَنَجَّسُ ، وَأَنَّ حُکْمَہَا فِیْ طَہَارَتِہَا ، حُکْمُ مَا طُبِخَ فِیْہِ لَحْمٌ غَیْرُ مَغْصُوْبٍ ؟ فَدَلَّ مَا ذَکَرْنَا مِنْ أَمْرِہِ اِیَّاہُ بِغُسْلِہَا عَلٰی نَجَاسَۃِ مَا طُبِخَ فِیْہَا ، عَلٰی أَنَّ الْأَمْرَ الَّذِیْ کَانَ مِنْہُ بِطَرْحِ مَا کَانَ فِیْہَا لِنَجَاسَتِہَا ، لَا لِغَصْبِہِمْ اِیَّاہَا .وَقَدْ رَأَیْنَا رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَمَرَ فِیْ شَاۃٍ غُصِبَتْ فَذُبِحَتْ وَطُبِخَتْ ، بِخِلَافِ ہٰذَا .
٦٢٦٩: عدی بن ثابت نے حضرت برائ (رض) سے روایت کی ہے کہ ان کو مال غنیمت کے کچھ گدھے ملے پس انھوں نے ان کو ذبح کردیا تو جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ہانڈیاں الٹ دو ۔ اس حدیث نے تو واضح کردیا کہ وہ گدھے لوٹ مار کے تھے۔ ان کو جواب میں کہے کہ یہ بات تو ثابت ہوگئی کہ وہ مال فئی میں سے تھے لیکن اس بات کی تمہارے پاس کیا دلیل ہے کہ ممانعت لوٹ کی وجہ سے ہوئی اور یہ اختیار تمہیں کس نے دیا ہے کہ تمہاری لوٹ والی تاویل اس تاویل سے زیادہ بہتر ہے کہ ممانعت کی وجہ ذاتی حرمت تھی ہم حدیث انس بن مالک (رض) میں ذکر کرچکے کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کو فرمایا اکفؤ فانہا رجس تو اس سے یہ ثابت ہوا کہ ممانعت کی وجہ اس کا پلید ہونا ہے نہ کہ لوٹ کا ملا حدیث سلمہ میں جیسا ہم ذکر کر آئے جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس سے اگلی بات فرمائی۔ ان ہانڈیوں کو الٹ دو اور توڑ ڈالو۔ صحابہ نے عرض کی یارسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کیا ہم ان کو دھو ڈالیں تو آپ نے فرمایا یہ کر ڈالو تو اس سے یہ ثابت ہوگیا کہ ممانعت گدھے کے گوشت کی نجاست کی وجہ سے تھی لوٹ کی وجہ سے نہیں۔ کیا معترض کو یہ بات نظر نہیں آتی کہ اگر کوئی آدمی بکری غصب کر کے اس کو ذبح کر ڈالے اور اس کے گوشت کو پکائے اس کی ہنڈیا اس پکانے کی وجہ سے پلید نہیں ہوگئی اور اس کی ہڈیوں کے متعلق طہارت کا وہی حکم رہے گا جو غیر مغصوب گوشت پکانے کے بعد ہوتا ہے اس کے دھونے کا جو معاملہ ہم نے ذکر کیا اس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ ان ہانڈیوں میں پکی ہوئی چیز نجس تھی اور اس کے پھینکنے کا حکم بھی اس کی نجاست کی وجہ تھا غصب کی وجہ سے نہیں تھا۔ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس بکری کے بارے میں جو غصب کر کے ذبح کر ڈالی گئی اور اس کا گوشت پکا لیا گیا اس کے الٹ حکم فرمایا۔ ملاحظہ ہو۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔