hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 10320

.

سنن البيهقي

10320
Sunan Al Bayhaqi
(۱۰۳۱۵) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یُوسُفَ أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ : عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ یَحْیَی الزُّہْرِیُّ الْقَاضِی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِیلَ الصَّائِغُ حَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ حَرْبٍ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ بْنُ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ حَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ حَرْبٍ وَعَمْرُو بْنُ مَرْزُوقٍ وَحَجَّاجُ بْنُ مِنْہَالٍ قَالُوا أَخْبَرَنَا شُعْبَۃُ أَخْبَرَنَا عَاصِمُ بْنُ عُبَیْدِ اللَّہِ عَنْ سَالِمٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : أَنَّہُ اسْتَأْذَنَ النَّبِیَّ -ﷺ- فِی عُمْرَۃٍ فَأَذِنَ لَہُ وَقَالَ : لاَ تَنْسَنَا یَا أَخِی مِنْ دُعَائِکَ ۔ قَالَ فَقَالَ لِی کَلِمَۃً مَا یَسُرُّنِی أَنَّ لِی بِہَا الدُّنْیَا۔ قَالَ شُعْبَۃُ فَلَقِیتُ عَاصِمًا بَعْدُ بِالْمَدِینَۃِ فَحَدَّثَنِیہِ وَقَالَ فِیہِ : أَشْرِکْنَا یَا أُخَیَّ فِی دُعَائِکَ ۔ وَفِی رِوَایَۃِ ابْنِ یُوسُفَ قَالَ فِی إِسْنَادِہِ سَمِعْتُ سَالِمَ بْنَ عَبْدِ اللَّہِ یُحَدِّثُ عَنْ أَبِیہِ عَنْ عُمَرَ وَقَالَ فِی مَتْنِہِ فَقَالَ لِی کَلِمَۃً مَا أُحِبُّ أَنَّ لِی بِہَا الدُّنْیَا وَإِثْبَاتُ أُخَیَّ فِی أَوَّلِہِ وَأُخَیَّ فِی آخِرِہِ مِنْ جِہَتِہِ۔ [ضعیف۔ انظر قبلہ]
(١٠٣١٥) سالم اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ حضرت عمر (رض) نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے عمرہ کی اجازت طلب کی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کو اجازت دے دی اور فرمایا : اے بھائی ! ہمیں اپنی دعاؤں میں نہ بھولنا۔ راوی کہتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے ایسا کلمہ کہا جس نے مجھے دنیا میں خوش کردیا۔ ثعبہ کہتے ہیں کہ بعد میں عاصم سے مدینہ میں ملا۔ اس نے مجھ سے بیان کیا۔ اس میں ہے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے بھائی ! ہمیں اپنی دعاؤں میں شریک رکھنا۔
(ب) سالم بن عبداللہ اپنے والد سے اور وہ حضرت عمر (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے ایک بات کہی میں پسند نہیں کرتا کہ اس کے عوض میرے لیے دنیا ہو۔ اخی کے الفاظ ابتدا اور آخر دونوں طرف موجود ہیں۔