hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 10321

.

سنن البيهقي

10321
Sunan Al Bayhaqi
(۱۰۳۱۶) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَسَنِ وَأَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَبْدِ الْحَکَمِ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَہْبٍ أَخْبَرَنِی ابْنُ جُرَیْجٍ أَنَّ أَبَا الزُّبَیْرِ أَخْبَرَہُ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ : عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ بِشْرَانَ أَخْبَرَنَا أَبُو جَعْفَرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو الرَّزَّازُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْوَلِیدِ حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ قَالَ ابْنُ جُرَیْجٍ أَخْبَرَنِی أَبُو الزُّبَیْرِ أَنَّ عَلِیًّا الأَزْدِیَّ أَخْبَرَہُ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ عَلَّمَہُ : أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- کَانَ إِذَا اسْتَوَی عَلَی بَعِیرِہِ خَارِجًا إِلَی سَفَرٍ کَبَّرَ ثَلاَثًا ثُمَّ قَالَ : {سُبْحَانَ الَّذِی سَخَّرَ لَنَا ہَذَا وَمَا کُنَّا لَہُ مُقْرِنِینَ وَإِنَّا إِلَی رَبِّنَا لَمُنْقَلِبُونَ} اللَّہُمَّ نَسْأَلُکَ فِی سَفَرِنَا ہَذَا الْبِرَّ وَالتَّقْوَی وَمِنَ الْعَمَلِ مَا تُحِبُّ وَتَرْضَی اللَّہُمَّ ہَوِّنْ عَلَیْنَا سَفَرَنَا وَاطْوِ عَنَّا بُعْدَہُ اللَّہُمَّ أَنْتَ الصَّاحِبُ فِی السَّفَرِ وَالْخَلِیفَۃُ فِی الأَہْلِ اللَّہُمَّ إِنَّا نَعُوذُ بِکَ مِنْ وَعْثَائِ السَّفَرِ وَکَآبَۃِ المُنْقَلَبِ وَسُوئِ المَنْظَرِ فِی الأَہْلِ وَالْمَالِ ۔ قَالَ وَإِذَا رَجَعَ قَالَہُنَّ وَزَادَ فِیہِنَّ : آیِبُونَ تَائِبُونَ لِرَبِّنَا حَامِدُونَ ۔ لَفْظُ حَدِیثِ حَجَّاجٍ وَفِی رِوَایَۃِ ابْنِ وَہْبٍ : اللَّہُمَّ إِنَّا نَسْأَلُکَ فِی مَسِیرِنَا ہَذَا ۔ وَلَمْ یَقُلْ : تُحِبُّ ۔ وَقَالَ : اللَّہُمَّ إِنِّی أَعُوذُ بِکَ مِنْ وَعْثَائِ السَّفَرِ وَکَآبَۃِ المَنْظَرِ وَسُوئِ المُنْقَلَبِ ۔ وَزَادَ : عَابِدُونَ لِرَبِّنَا حَامِدُونَ ۔ وَالْبَاقِی مِثْلُہُ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ ہَارُونَ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ عَنْ حَجَّاجٍ۔ [صحیح۔ مسلم ۱۳۴۲]
(١٠٣١٦) ابن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کو سکھایا کہ جب وہ سفر کے لیے اپنے اونٹ پر سوار ہوں تو تین مرتبہ اللہ اکبر کہیں۔ پھر یہ دعا پڑھتے۔ پاک ہے وہ ذات جس نے اسے ہمارے لیے مسخر کردیا، حالاں کہ ہم اسے ملنے والے نہیں تھے اور یقیناً ہم اپنے رب کی طرف پلٹنے والے ہیں۔ اے اللہ ! ہم اپنے سفر میں تجھ سے نیکی اور تقویٰ کا سوال کرتے ہیں اور اس عمل کا جس کو تو پسند کرے۔ اے اللہ ! ہمارا یہ سفر ہم پر آسان فرما دے اور ہم سے اس کی دوری کم کر دے ۔ اے اللہ ! تو ہی سفر میں ساتھی اور گھر والوں میں نائب ہے۔ اے اللہ ! میں تجھ سے سفر کی مشقت سے اور مال اور اہل میں برے منظر کے غم اور ناکام لوٹنے کی برائی سے تیری پناہ چاہتا ہوں اور جب واپس آئے تو ان کلمات کو کہے اور ان میں اضافہ بھی کرے کہ ہم لوٹنے والے، توبہ کرنے والے اور اپنے رب کی تعریف کرنے والے ہیں۔
(ب) ابن وہب کی روایت میں ہے کہ ہم تجھ سے اپنے اس سفر میں سوال کرتے ہیں۔ لیکن اس نے ” تحب “ کے لفظ نہیں کہے اور فرمایا : کہہ اے اللہ ! میں تجھ سے سفر کی مشقت اور مال واہل میں برے منظر کے غم سے اور ناکام لوٹنے کی برائی سے تیری پناہ چاہتی ہوں، اس میں زیادتی یہ ہے کہ عبادت کرنے والے اور اپنے رب کی تعریفیں کرنے والے۔