hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 1074

.

سنن البيهقي

1074
Sunan Al Bayhaqi
(۱۰۷۵) وَقَدْ أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الأَنْطَاکِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَۃَ عَنِ الزُّبَیْرِ بْنِ خُرَیْقٍ عَنْ عَطَائٍ عَنْ جَابِرٍ قَالَ : خَرَجْنَا فِی سَفَرٍ فَأَصَابَ رَجُلاً مِنَّا حَجَرٌ فَشَجَّہُ فِی رَأْسِہِ ثُمَّ احْتَلَمَ فَقَالَ لأَصْحَابِہِ : ہَلْ تَجِدُونَ لِی رُخْصَۃً فِی التَّیَمُّمِ؟ قَالُوا : مَا نَجِدُ لَکَ رُخْصَۃً وَأَنْتَ تَقْدِرُ عَلَی الْمَائِ۔ فَاغْتَسَلَ فَمَاتَ ، فَلَمَّا قَدِمْنَا عَلَی النَّبِیِّ -ﷺ -أُخْبِرَ بِذَلِکَ قَالَ : ((قَتَلُوہُ قَتَلَہُمُ اللَّہُ ، أَلاَ سَأَلُوا إِذْ لَمْ یَعْلَمُوا ، فَإِنَّمَا شِفَائُ الْعِیِّ السُّؤَالُ ، إِنَّمَا کَانَ یَکْفِیہِ أَنْ یَتَیَمَّمَ وَیَعْصِرَ أَوْ یَعْصِبَ ۔ شَکَّ مُوسَی : عَلَی جُرْحِہِ خِرْقَۃً ثُمَّ یَمْسَحَ عَلَیْہَا وَیَغْسِلَ سَائِرَ جَسَدِہِ))۔ وَہَذِہِ الرِّوَایَۃُ مَوْصُولَۃٌ جُمِعَ فِیہَا بَیْنَ غَسْلِ الصَّحِیحِ وَالْمَسْحِ عَلَی الْعِصَابَۃِ وَالتَّیَمُّمِ إِلاَّ أَنَّہَا تُخَالِفُ الرِّوَایَتَیْنِ الأُولَیَیْنِ فِی الإِسْنَادِ وَاللَّہُ أَعْلَمُ۔ [منکر۔ أخرجہ أبوداؤد ۳۳۶]
(١٠٧٥) سیدنا جابر (رض) سے روایت ہے کہ ہم ایک سفر میں نکلے، ہم میں سے ایک شخص کو پتھر لگا تو اس کے سر میں زخم ہوگیا، پھر اسے احتلام ہوگیا، اس نے اپنے ساتھیوں سے پوچھا : کیا تم تیمم کرنے میں میرے لیے رخصت پاتے ہو ؟ انھوں نے کہا : ہم آپ کے لیے رخصت نہیں پاتے۔ آپ پانی پر قدرت رکھتے ہیں۔ اس نے غسل کیا تو مرگیا، جب ہم نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اس (واقعے) کی خبر دی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” انھوں نے اس کو ہلاک کیا ہے اللہ ان کو ہلاک کرے، جب وہ نہیں جانتے تھے تو انھوں نے سوال کیوں نہیں کیا، جاہل کی شفا ہی سوال کرنا ہے۔ اس کو کافی تھا کہ وہ تیمم کرتا اور اپنے زخم پر پٹی باندھتا۔ موسیٰ کو شک ہے کہ اپنے زخم پر کپڑا لپیٹ لیتا، پھر اس پر مسح کرتا اور باقی سارا جسم دھو لیتا۔ یہ روایت موصول ہے، اس میں غسل، مسح اور تیمم کو جمع کردیا گیا ہے۔ سند میں یہ روایت پہلی دونوں روایات کے مخالف ہے۔