(۱۰۸۰۲) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ الأَرْدَسْتَانِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو نَصْرٍ الْعِرَاقِیُّ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ الْحَسَنِ حَدَّثَنَا عَبْدُاللَّہِ بْنُ الْوَلِیدِ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ حَدَّثَنَا لَیْثٌ عَنْ مُجَاہِدٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ: أَنَّ رَجُلاً بَاعَ مِنْ رَجُلٍ سَرْجًا وَلَمْ یَنْقُدْ ثَمَنَہُ فَأَرَادَ صَاحِبُ السَّرْجِ الَّذِی اشْتَرَاہُ أَنْ یَبِیعَہُ فَأَرَادَ الَّذِی بَاعَہُ أَنْ یَأْخُذَہُ بِدُونِ مَا بَاعَہُ مِنْہُ فَسُئِلَ عَنْ ذَلِکَ ابْنَ عُمَرَ فَلَمْ یَرَ بِہِ بَأْسًا وَقَالَ ابْنُ عُمَرَ: فَلَعَلَّہُ لَوْ بَاعَہُ مِنْ غَیْرِہِ بَاعَہُ بِذَلِکَ الثَّمَنِ أَوْ أَنْقَصَ۔
وَعَنْ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا ہِشَامٌ عَنِ ابْنِ سِیرِینَ : أَنَّ رَجُلاً بَاعَ بَعِیرًا مِنْ رَجُلٍ فَقَالَ : اقْبَلْ مِنِّی بَعِیرَکَ وَثَلاَثِینَ دِرْہَمًا فَسَأَلُوا شُرَیْحًا فَلَمْ یَرَ بِذَلِکَ بَأْسًا۔ [ضعیف۔ اخرجہ عبدالرزاق ۱۴۸۲۲]
(١٠٨٠٢) حضرت عبداللہ بن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے کسی کو دیا فروخت کردیا، اس نے قیمت نقد نہ دی۔ اب دینے والا کا اس کو خریدنے کا ارادہ بنا جس سے فروخت کیا تھا تو اس سے کہا : کم قیمت لو جتنے میں میں نے تجھے فروخت کیا تھا، اس کے متعلق ابن عمر (رض) سے سوال ہوا تو وہ اس میں حرج محسوس نہ کرتے تھے بلکہ فرماتے تھے کہ وہ کسی دوسرے کو دے تو ممکن ہے اسی قیمت میں فروخت کرے یا اس سے بھی کم۔
(ب) ہشام ابن سیرین سے نقل فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے دوسرے آدمی کو اونٹ فروخت کیا، وہ کہنے لگا : اپنا اونٹ بھی لو اور ٣٠ درہم بھی۔ انھوں نے قاضی شریح سے سوال کیا تو وہ اس میں کوئی حرج محسوس نہ کرتے تھے۔