hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 10906

.

سنن البيهقي

10906
Sunan Al Bayhaqi
(۱۰۹۰۱) وَأَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحُسَیْنِ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَحْیَی قَالَ قَرَأْتُ عَلَی مَالِکٍ عَنْ أَبِی الزِّنَادِ عَنِ الأَعْرَجِ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ : لاَ یُتَلَقَّی الرُّکْبَانُ لِلْبَیْعِ وَلاَ یَبِیعُ بَعْضُکُمْ عَلَی بَیْعِ بَعْضٍ وَلاَ تَنَاجَشُوا وَلاَ یَبِیعُ حَاضِرٌ لِبَادٍ وَلاَ تُصِرُّوا الإِبِلَ وَالْغَنَمَ فَمَنِ ابْتَاعَہَا بَعْدَ ذَلِکَ فَہُوَ بِخَیْرِ النَّظَرَیْنِ بَعْدَ أَنْ یَحْلِبَہَا فَإِنْ رَضِیَہَا أَمْسَکَہَا وَإِنْ سَخِطَہَا رَدَّہَا وَصَاعًا مِنْ تَمْرٍ ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ یُوسُفَ عَنْ مَالِکٍ وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ عَنْ یَحْیَی بْنِ یَحْیَی وَأَخْرَجَاہُ مِنْ حَدِیثِ أَبِی حَازِمٍ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ : نَہَی أَنْ یَبِیعَ مُہَاجِرٌ لأَعْرَابِیٍّ وَقَدْ مَضَی۔ [صحیح۔ بخاری ۲۰۴۳]
(١٠٩٠١) حضرت ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تم تجارتی قافلوں کو شہر سے باہر نہ ملو اور کوئی شخص کسی کے سودے پر سودا نہ کرے اور (دھوکے سے) قیمت نہ بڑھاؤ اور نہ کوئی شہری دیہاتی کے فروخت کرے اور اونٹوں اور بکریوں کا دودھ تھنوں میں روک نہ بیچو۔ اگر کوئی ایسا جانور خریدے (جس کا دودھ کئی وقت نہ نکالا گیا ہو) تو دودھ دوہنے کے بعد دو باتوں میں سے جس کو چاہے اختیار کرے۔ اگر جانور پسند ہے تو رکھ لے ، بصورت دیگر جانور لوٹا دے اور ایک صاع کھجور بھی دے۔
(ب) حضرت ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے منع فرمایا کہ مہاجر کسی دیہاتی کے لیے فروخت کرے۔