hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 10968

.

سنن البيهقي

10968
Sunan Al Bayhaqi
(۱۰۹۶۳) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِیعِ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا الْعَلاَئُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِی کَثِیرٍ مَوْلَی مُحَمَّدِ بْنِ جَحْشٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جَحْشٍ أَنَّہُ قَالَ : کُنَّا یَوْمًا جُلُوسًا فِی مَوْضِعِ الْجَنَائِزِ مَعَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَرَفَعَ رَأْسَہُ إِلَی السَّمَائِ ثُمَّ وَضَعَ رَاحَتَہُ عَلَی جَبْہَتِہِ وَقَالَ : سُبْحَانَ اللَّہِ مَاذَا أَنْزَلَ مِنَ التَّشْدِیدِ ۔ فَسَکَتْنَا وَفَرِقْنَا فَلَمَّا کَانَ مِنَ الْغَدِ سَأَلْتُہُ فَقُلْتُ : یَا رَسُولَ اللَّہِ مَا ہَذَا التَّشْدِیدُ الَّذِی أُنْزِلَ قَالَ : فِی الدَّیْنِ وَالَّذِی نَفْسِی بِیَدِہِ لَوْ أَنَّ رَجُلاً قُتِلَ فِی سَبِیلِ اللَّہِ ثُمَّ أُحْیِیَ ثُمَّ قُتِلَ مَرَّتَیْنِ وَعَلَیْہِ دَیْنٌ مَا دَخَلَ الْجَنَّۃَ حَتَّی یُقْضَی عَنْہُ دَیْنُہُ ۔ [حسن۔ اخرجہ احمد ۵/ ۲۸۹]
(١٠٩٦٣) محمد بن جحش فرماتے ہیں کہ ہم ایک دن آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ جنازگاہ میں تشریف فرما تھے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنا سر آسمان کی طرف اٹھا کر اپنی ہتھیلیوں کو اپنے منہ پر رکھ لیا اور فرمایا : اللہ پاک ہے ، اللہ نے آسمان سے کیا سختی نازل فرمائی ہے ؟ ہم خاموش رہے اور جدا جدا ہوگئے، جب صبح ہوئی تو میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پوچھا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! جو سختی نازل ہوئی وہ کیا تھی ؟ فرمایا : قرض کے بارے میں۔ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے اگر آدمی اللہ کے راستہ میں شہید کردیا جائے پھر زندہ کردیا جائے، پھر شہید کردیا جائے اور اس پر قرض ہو تو اتنی دیر وہ جنت میں داخل نہ ہوگا جب تک اس کا قرض معاف نہ کردیا جائے۔