(۱۱۲۲۷) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا حَنْبَلُ بْنُ إِسْحَاقَ قَالَ سَمِعْتُ عَمِّی أَبَا عَبْدِ اللَّہِ یَعْنِی أَحْمَدَ بْنَ حَنْبَلٍ یَقُولُ : مُرْسَلاَتُ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ صِحَاحٌ لاَ نَرَی أَصَحَّ مِنْ مُرْسَلاَتِہِ وَأَمَّا الْحَسَنُ وَعَطَاء ٌ فَلَیْسَ ہِیَ بِذَاکَ ہِیَ أَضْعَفُ الْمُرْسَلاَتِ لأَنَّہُمَا کَانَا یَأْخُذَانِ عَنْ کُلٍّ۔
(١١٢٢٧) حنبل بن اسحاق کہتے ہیں کہ میں نے اپنے چچا ابو عبداللہ احمد بن حنبل کو کہتے ہوئے سنا : حضرت سعید بن مسیب کی مرسل روایات صحیح کے درجے میں ہیں۔ ہمارے خیال میں ان کی مرسل سے کسی اور کی مرسل صحیح نہیں ہے اور رہی حسن اور عطاء کی مرسل تو یہ سب سے ضعیف ہیں؛ کیونکہ وہ تمام لوگوں سے لے لیتے ہیں۔ واللہ اعلم