hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 11405

.

سنن البيهقي

11405
Sunan Al Bayhaqi
(۱۱۴۰۰) فَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ بِشْرَانَ أَخْبَرَنَا أَبُو جَعْفَرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ الْبَحْتَرِیِّ حَدَّثَنَا سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ عَنْ ہَارُونَ بْنِ رِئَابٍ عَنْ کِنَانَۃَ بْنِ نُعَیْمٍ عَنْ قَبِیصَۃَ بْنِ الْمُخَارِقِ قَالَ : أَتَیْتُ النَّبِیَّ -ﷺ- أَسْأَلُہُ فِی حَمَالَۃٍ فَقَالَ : إِنَّ الْمَسْأَلَۃَ حُرِّمَتْ إِلاَّ فِی ثَلاَثٍ : رَجُلٍ تَحَمَّلَ بِحَمَالَۃٍ حَلَّتْ لَہُ الْمَسْأَلَۃُ حَتَّی یُؤَدِّیَہَا ثُمَّ یُمْسِکُ وَرَجُلٍ أَصَابَتْہُ جَائِحَۃٌ فَاجْتَاحَتْ مَالَہُ حَلَّتْ لَہُ الْمَسْأَلَۃُ حَتَّی یُصِیبَ قِوَامًا مِنْ عَیْشٍ أَوْ سِدَادًا مِنْ عَیْشٍ ثُمَّ یُمْسِکُ وَرَجُلٍ أَصَابَتْہُ حَاجَۃٌ أَوْ فَاقَۃٌ حَتَّی تَکَلَّمَ ثَلاَثَۃٌ مِنْ ذَوِی الْحِلْمِ مِنْ قَوْمِہِ فَقَدْ حَلَّتْ لَہُ الْمَسْأَلَۃُ وَمَا سِوَی ذَلِکَ مِنَ الْمَسْأَلَۃِ فَہُوَ سُحْتٌ ۔ أَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ مِنْ حَدِیثِ حَمَّادِ بْنِ زَیْدٍ عَنْ ہَارُونَ بْنِ رِئَابٍ۔ [صحیح۔ مسلم ۱۰۴۴]
(١١٤٠٠) حضرت قبیصہ بن مخارق (رض) فرماتے ہیں کہ میں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا تاکہ تاوان ( کے سلسلہ ) میں (مدد کے لیے ) سوال کروں تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تین صورتوں کے سوا سوال کرنا حرام ہے : ایک وہ آدمی جس پر تاوان (چٹی ) پڑگیا۔ اس کے لیے سوال کرنا جائز ہے یہاں تک کے وہ اسے ادا کر دے۔ پھر (سوال کرنے سے ) رک جائے، دوسرا وہ آدمی جسی اچانک آفت آجائے اور وہ (آفت ) اس کا مال تباہ کر دے، اس کے لیے سوال کرنا جائز ہے یہاں تک کہ اس کی گزر بسر مضبوط ہوجائے یا یہ کہا : اس کی گزر بسر سیدھی ہوجائے، پھر وہ مانگنے سے رک جائے اور تیسرا وہ آدمی جو ضرورت مند بن جائے یا اس (کی حالت ) فاقوں تک پہنچ جائے اور اس کی قوم کے تین آدمی اس کے متعلق گواہی دیں تو اس کے لیے سوال کرنا (مانگنا) جائز ہے۔ اس کے علاوہ سوال کرنا (مانگنا ) ناجائز اور حرام ہے۔