hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 116

.

سنن البيهقي

116
Sunan Al Bayhaqi
(۱۱۷) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ بَکْرٍ السَّہْمِیُّ أَخْبَرَنَا حُمَیْدٌ عَنْ أَنَسٍ قَالَ: حَضَرَتِ الصَّلاَۃُ فَقَامَ مَنْ کَانَ قَرِیبَ الدَّارِ إِلَی أَہْلِہِ یَتَوَضَّأُ ، وَبَقِیَ قَوْمٌ فَأُتِیَ النَّبِیُّ -ﷺ-بِمِخْضَبٍ مِنْ حِجَارَۃٍ فِیہِ مَائٌ ، فَصَغُرَ الْمِخْضَبُ أَنْ یَبْسُطَ فِیہِ کَفَّہُ ، فَتَوَضَّأَ الْقَوْمُ کُلُّہُمْ۔قُلْنَا: کُمْ کَانُوا؟ قَالَ: ثَمَانِینَ وَزِیَادَۃً۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ مُنِیرٍ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ بَکْرٍ۔
(١١٧) حضرت انس (رض) سے روایت ہے کہ نماز کا وقت ہوگیا تو آپ کے اہل میں سے جو گھر کے قریب تھا وہ وضو کے لیے کھڑ ہوا اور باقی لوگ بھی۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس پتھر کا بنا ہوا برتن جو کپڑوں کو رنگنے کے لیے تھا اس میں پانی تھا وہ لایا گیا تو وہ برتن (والا پانی) کم پڑگیا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس میں اپنی ہتھیلی پھیلائی تو تمام لوگوں نے وضو کیا۔ ہم نے پوچھا : ان کی تعداد کتنی تھی ؟ انھوں نے کہا : اسی سے زیادہ۔