(۱۱۷۱۳) أَخْبَرَنَا أَبُوعَبْدِاللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنِی أَبُوبَکْرِ بْنُ إِسْحَاقَ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَیُّوبَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ یُونُسَ حَدَّثَنَا زُہَیْرٌ حَدَّثَنَا أَبُو الزُّبَیْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ: کُنَّا نُخَابِرُ عَلَی عَہْدِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- بِنَصِیبٍ مِنَ الْقِصْرِیِّ وَمِنْ کَذَا فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ-: مَنْ کَانَتْ لَہُ أَرْضٌ فَلْیَزْرَعْہَا أَوْ فَلْیُحْرِثْہَا أَخَاہُ وَإِلاَّ فَلْیَدَعْہَا۔
رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَحْمَدَ بْنِ یُونُسَ۔ [صحیح۔ مسلم]
(١١٧١٣) حضرت جابر (رض) فرماتے ہیں کہ ہم رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے زمانہ میں مخابرہ (بٹائی ) کیا کرتے تھے تو اس اناج میں حصہ لیتے تھے سے جو کو ٹنے کے بعد نالیوں میں رہ جاتا ہے تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جس کے پاس زمین ہو وہ اسے کھیتی باڑی پر لگائے یا اپنے بھائی کو کھیتی کرنے دے ورنہ اس کو اسی طرح رہنے دے۔