hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 11832

.

سنن البيهقي

11832
Sunan Al Bayhaqi
(۱۱۸۲۷) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُوبَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُودَاوُدَ حَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْمَہْرِیُّ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَہْبٍ حَدَّثَنِی سَبْرَۃُ بْنُ عَبْدِالْعَزِیزِ بْنِ الرَّبِیعِ الْجُہَنِیُّ عَنْ أَبِیہِ عَنْ جَدِّہِ: أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- نَزَلَ فِی مَوْضِعِ الْمَسْجِدِ تَحْتَ دُومَۃٍ فَأَقَامَ ثَلاَثًا ثُمَّ خَرَجَ إِلَی تَبُوکَ وَإِنَّ جُہَیْنَۃَ لَحِقُوہُ بِالرَّخِیَۃِ فَقَالَ لَہُمْ : مَنْ أَہْلُ ذِی الْمَرْوَۃِ۔ فَقَالُوا: بَنُو رِفَاعَۃَ مِنْ جُہَیْنَۃَ فَقَالَ: قَدْ أَقْطَعْتُہَا لِبَنِی رِفَاعَۃَ۔ فَاقْتَسَمُوہَا فَمِنْہُمْ مَنْ بَاعَ وَمِنْہُمْ مَنْ أَمْسَکَ فَعَمِلَ، ثُمَّ سَأَلْتُ أَبَاہُ عَبْدَالْعَزِیزِ عَنْ ہَذَا الْحَدِیثِ فَحَدَّثَنِی بِبَعْضِہِ وَلَمْ یُحَدِّثْنِی بِہِ کُلِّہِ۔ [ضعیف]
(١١٨٢٧) حضرت سبرہ بن عبدالعزیز اپنے والد سے اور وہ اپنیدادا سے روایت کرتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) دومہ کے نیچے مسجد والی جگہ پر اترے۔ آپ تین دن ٹھہرے، پھر تبوک کی طرف گئے اور جھینہ قبیلے کے امیر لوگ آپ کو ملے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان سے کہا : مروہ والے کون ہیں ؟ انھوں نے جواب دیا : جھینہ کے بنو رفاع۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں نے بنو رفاع کے لیے زمین الاٹ کی ہے۔ انھوں نے اسے تقسیم کرلیا ، انمیں سے بعض نے بیچ دیا اور بعض نے روک لیا اور کام کیا، پھر میں نے اپنے والد سے سوال کیا تو اس نے مجھے یہ حدیث کچھ بیان کی مکمل بیان نہیں کی۔