(۱۱۸۴۰) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ مُوسَی الرَّازِیُّ حَدَّثَنَا مُبَشِّرٌ الْحَلَبِیُّ عَنْ تَمَّامِ بْنِ نَجِیحٍ عَنْ أَبِی َعْبٍ الإِیَادِیِّ قَالَ : کُنْتُ أَخْتَلِفُ إِلَی أَبِی الدَّرْدَائِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فَقَالَ أَبُو الدَّرْدَائِ : کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- إِذَا جَلَسَ وَجَلَسْنَا حَوْلَہُ فَقَامَ فَأَرَادَ الرُّجُوعَ نَزَعَ نَعْلَیْہِ أَوْ بَعْضَ مَا یَکُونُ عَلَیْہِ فَیَعْرِفُ ذَلِکَ أَصْحَابُہُ فَیَثْبُتُونَ۔ [صحیح۔ابو داؤد ۴۶۵۸]
(١١٨٤٠) حضرت ابو درداء نے فرمایا : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب بیٹھتے اور ہم بھی آپ کے اردگر بیٹھتے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب کھڑے ہوتے اور واپس آنے کا ارادہ ہوتا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنے جوتے یا کوئی اور چیز اس جگہ رکھ دیتے، صحابہ سمجھ جاتے اور جم کر بیٹھے رہتے۔