hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 11889

.

سنن البيهقي

11889
Sunan Al Bayhaqi
(۱۱۸۸۴) أَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَیْنِ الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ الْحَارِثِ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ أَبِی بُکَیْرٍ حَدَّثَنَا زُہَیْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِیلٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ : أَنَّ رَجُلاً أَتَی النَّبِیَّ -ﷺ- فَقَالَ : إِنَّ لِفُلاَنٍ فِی حَائِطِی عَذْقًا وَقَدْ آذَانِی وَشَقَّ عَلَیَّ مَکَانُ عَذْقِہِ فَأَرْسَلَ إِلَیْہِ نَبِیُّ اللَّہِ -ﷺ- وَقَالَ : بِعْنِی عَذْقَکَ الَّذِی فِی حَائِطِ فُلاَنٍ ۔قَالَ : لاَ۔ قَالَ : فَہَبْہُ لِی ۔ قَالَ : لاَ قَالَ : فَبِعْنِیہِ بِعَذْقٍ فِی الْجَنَّۃِ۔ قَالَ: لاَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ-: مَا رَأَیْتُ أَبْخَلَ مِنْکَ إِلاَّ الَّذِی یَبْخَلُ بِالسَّلاَمِ۔ [ضعیف]
(١١٨٨٤) حضرت جابر بن عبداللہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا اور کہا کہ فلاں آدمی کے میرے باغ میں درخت ہیں اور وہ مجھے تکلیف دیتا ہے اور میرے اوپر گراں گزرتا ہے۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کی طرف پیغام بھیجا اور کہا : مجھے وہ درخت بیچ دے جو فلاں کے باغ میں ہیں۔ اس نے انکار کردیا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : مجھے ھبہ کر دے، اس نے اس سے بھی انکار کردیا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کہا : جنت میں درختوں کے بدلے مجھے بیچ دے۔ اس نے پھر انکار کردیا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں نے تجھ سے زیادہ بخیل نہیں دیکھا مگر وہ شخص جو سلام کہنے میں بخل سے کام لے۔