(۱۱۹۹۰) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ الْکَارِزِیُّ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ قَالَ قَالَ أَبُو عُبَیْدٍ : تَأْوِیلُ الْعُمْرَی أَنْ یَقُولَ الرَّجُلُ لِلرَّجُلِ : ہَذِہ الدَّارُ لَکَ عُمْرَکَ أَوْ یَقُولُ لَہُ ہَذِہِ الدَّارُ لَکَ عُمُرِی۔ قَالَ وَقَدْ حَدَّثَنِی حَجَّاجٌ عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ عَنْ عَطَائٍ فِی تَفْسِیرِ الْعُمْرَی بِمِثْلِ ذَلِکَ أَوْ نَحْوَہُ۔قَالَ أَبُو عُبَیْدٍ وَأَمَّا الرُّقْبَی فَإِنَّ ابْنَ عُلَیَّۃَ حَدَّثَنِی عَنْ حَجَّاجِ بْنِ أَبِی عُثْمَانَ قَالَ سَأَلْتُ أَبَا الزُّبَیْرِ عَنِ الرُّقْبَی فَقَالَ ہُوَ أَنْ یَقُولَ الرَّجُلُ : إِنْ مُتَّ قَبْلِی رَجَعَ إِلَیَّ وَإِنْ مُتُّ قَبْلَکَ فَہُوَ لَکَ۔قَالَ وَ حَدَّثَنِی ابْنُ عُلَیَّۃَ أَیْضًا عَنْ سَعِیدِ بْنِ أَبِی عَرُوبَۃَ عَنْ قَتَادَۃَ قَالَ الرُّقْبَی أَنْ یَقُولَ : کَذَا وَکَذَا لِفُلاَنٍ فَإِنْ مَاتَ فَہُوَ لِفُلاَنٍ۔ [حسن]
(١١٩٩٠) ابوعبید فرماتے ہیں : عمریٰ کا مطلب یہ ہے کہ آدمی کسی دوسرے آدمی سے کہے کہ یہ گھر تیرا ہے جب تک تو زندہ رہے یا یہ کہے کہ یہ گھر تیرا ہے جب تک میں زندہ ہوں۔ عطاء سے بھی عمریٰ کے تفسیر کے بارے اسی طرح منقول ہے۔
ابوعبیدہ فرماتے ہیں : رقبیٰکے بارے میں ابوزبیر نے کہا : رقبی یہ ہے کہ آدمی کہے : اگر تو مجھ سے پہلے فوت ہوگیا تو یہ میری طرف لوٹ آئے گا اور اگر میں تجھ سے پہلے فوت ہوگیا تو یہ تیرا ہے۔
قتادہ کہتے ہیں : رقبیٰ یہ ہے کہ کوئی کہے یہ فلاں کے لیے ہے اگر وہ فوت ہوگیا تو فلاں کے لیے ہے۔