(۱۲۲۱) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِیُّ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ بَحْرِ بْنِ بَرِّیٍّ الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِیلَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی یَحْیَی عَنْ أُمِّہِ قَالَتْ : دَخَلْتُ عَلَی سَہْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِیِّ فِی نِسْوَۃٍ فَقَالَ : لَوْ أَنِّی أَسْقِیکُمْ مِنْ بُضَاعَۃَ لَکَرِہْتُمْ ذَلِکَ ، وَقَدْ وَاللَّہِ سَقَیْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ -بِیَدِی مِنْہَا۔
وَہَذَا إِسْنَادٌ حَسَنٌ مَوْصُولٌ۔ [حسن۔ أخرجہ ابو یعلیٰ ۷۵۱۹]
(١٢٢١) محمد بن یحییٰ اپنی والدہ سے نقل فرماتے ہیں کہ میں سہل بن سعد ساعدی (رض) کے پاس آئی، وہ عورتوں میں بیٹھے ہوئے تھے ۔ انھوں نے کہا : اگر میں تم کو بضاعہ سے پلاؤں تو تم اس کو ناپسند سمجھو گے حالانکہ اللہ کی قسم ! میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو (اس کنویں سے) اپنے ہاتھ سے پانی پلایا ہے۔