(۱۲۳۶۴) أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدٍ أَخَبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکَّارٍ
(ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ الْفَارِسِیُّ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ الْخَلاَّلِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو یَعْلَی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکَّارٍ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی الزِّنَادِ عَنْ أَبِیہِ قَالَ : وَإِنَّا قَدْ سَمِعْنَا أَنَّہَا إِنْ کَانَتِ الَّتِی مِنْ قِبَلِ الأُمِّ ہِیَ أَقْعَدُہُمَا کَانَ لَہَا السُّدُسُ دُونَ الَّتِی مِنْ قِبَلِ الأَبِ وَإِنْ کَانَتَا مِنَ الْمُتَوَفَّی بِمَنْزِلَۃٍ وَاحِدَۃٍ أَوْ کَانَتِ الَّتِی مِنْ قِبَلِ الأَبِ ہِیَ أَقْعَدُہُمَا فَإِنَّ السُّدُسَ یُقْسَمُ بَیْنَہُمَا نِصْفَیْنِ۔ [صحیح]
(١٢٣٦٤) ابن ابی الزناد اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ انھوں نے کہا : ہم نے سنا، اگر وہ ماں کی طرف سے ہو تو وہ دونوں میں سے زیادہ حق دار ہے اور اس کے لیے سدس ہے، اس کے علاوہ جو باپ کی طرف سے ہے اور اگر وہ دونوں فوت شدہ سے ایک ہی درجہ میں ہوں یا باپ والی زیادہ قریبی ہو تو سدس دونوں میں نصف نصف تقسیم ہوگا۔