hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 1259

.

سنن البيهقي

1259
Sunan Al Bayhaqi
(۱۲۶۰) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ أَخْبَرَنَا الشَّافِعِیُّ قَالَ : أَمَّا حَدِیثُ بِئْرِ بُضَاعَۃَ فَإِنَّ بِئْرَ بُضَاعَۃَ کَثِیرَۃُ الْمَائِ وَاسِعَۃٌ کَانَ یُطْرَحُ فِیہَا مِنَ الأَنْجَاسِ مَا لاَ یُغَیِّرِ لَہَا لَوْنًا وَلاَ طَعْمًا وَلاَ یَظْہُرَ لَہُ فِیہَا رِیحٌ ، فَقِیلَ لِلنَّبِیِّ -ﷺ -: تَوَضَّأُ مِنْ بِئْرِ بُضَاعَۃَ وَہِیَ یُطْرَحُ فِیہَا کَذَا وَکَذَا؟ فَقَالَ النَّبِیُّ -ﷺ -مُجِیبًا : الْمَائُ لاَ یُنَجِّسُہُ شَیْئٌ ۔ وَبَیَّنَ أَنَّہُ فِی الْمَائِ مَثَلُہَا إِذْ کَانَ مُجِیبًا عَلَیْہَا۔ [صحیح]
(١٢٦٠) امام شافعی (رح) فرماتے ہیں : بضاعہ کنویں والی حدیث جس میں ہے کہ بضاعہ کنویں میں بہت زیادہ گہرا پانی ہوتا تھا اور اس میں گندگیاں پھینکی جاتیں تھیں جو اس کے رنگ اور ذائقے کو تبدیل نہیں کرتی تھیں اور نہ ہی اس میں بدبو ظاہر ہوتی تھی۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کہا گیا : آپ بضاعہ کنویں سے وضو کرتے ہیں حالانکہ اس میں اس طرح کی چیزیں پھینکی جاتی ہیں ؟ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جواب دیتے ہوئے فرمایا : ” پانی کو کوئی چیز ناپاک نہیں کرتی۔ اس سے واضح ہوگیا کہ وہ پانی میں اسی طرح تھا، جس طرح آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کے متعلق جواب دیا۔ “