hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 1260

.

سنن البيهقي

1260
Sunan Al Bayhaqi
(۱۲۶۱) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ السِّجِسْتَانِیُّ قَالَ قَالَ قُتَیْبَۃُ بْنُ سَعِیدٍ : سَأَلْتُ قَیِّمَ بِئْرِ بُضَاعَۃَ عَنْ عُمْقِہَا فَقَالَ : أَکْثَرُ مَا یَکُونُ فِیہَا الْمَائُ إِلَی الْعَانَۃِ۔ قُلْتُ : فَإِذَا نَقَصَ قَالَ دُونَ الْعَوْرَۃِ۔ قَالَ أَبُو دَاوُدَ : قَدَّرْتُ بِئْرَ بُضَاعَۃَ بِرِدَائِی ، مَدَدْتُہُ عَلَیْہَا ثُمَّ ذَرَعْتُہُ ، فَإِذَا عَرْضُہَا سِتَّۃُ أَذْرُعٍ ، وَسَأَلْتُ الَّذِی فَتَحَ لِی بَابَ الْبُسْتَانِ فَأَدْخَلَنِی إِلَیْہِ : ہَلْ غُیِّرَ بِنَاؤُہَا عَمَّا کَانَتْ عَلَیْہِ؟ فَقَالَ : لاَ۔ وَرَأَیْتُ فِیہَا مَائً مُتَغَیِّرَ اللَّوْنِ۔ [صحیح]
(١٢٦١) قتیبہ بن سعید کہتے ہیں کہ میں نے قیم سے بضاعہ کنویں کی گہرائی کے متعلق سوال کیا تو انھوں نے کہا : زیادہ سے زیادہ پانی ناف تک تھا ۔ میں نے کہا : کم سے کم ؟ انھوں نے کہا : شرمگاہ سے اوپر۔ امام ابوداؤد کہتے ہیں کہ بضاعہ کنویں کا میں نے اپنی چادر سے اندازہ لگایا، میں نے اس کو اس پر پھیلایا پھر اس کی پیمائش کی تو اس کا عرض چھ ہاتھ تھا۔ جس شخص نے میرے لیے دروازہ کھولا تھا میں نے اس سے سوال کیا تو وہ مجھے اس کنویں پر لے کر گیا میں نے پوچھا : کیا اس کی بنیادیں تبدیل کردی گئی ہیں جس پر وہ پہلے تھا ؟ اس نے کہا : نہیں۔ میں نے اس میں پانی دیکھا جس کا رنگ تبدیل ہوچکا تھا۔